پانامہ فیصلہ،جمعیت علماء اسلام نے سیاسی اور مذہبی جماعتوں سے رابطوں اورملاقاتوں کاآغاز کر دیا

مولانا عبد الغفور حیدری کی سر براہی میں قائم کر دہ مرکزی مذاکراتی کمیٹی کی قیادت میں وفد کی اسلامی تحریک کے سربراہ علامہ ساجدعلی نقوی سے ملاقات

جمعہ 21 جولائی 2017 23:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جولائی2017ء) جمعیت علماء اسلام نے سیاسی اور مذہبی جماعتوں سے رابطوں اورملاقاتوں کاآغاز کرلیا ہے جمعیت کی مرکزی مجلس عموی اورشوری کے اجلاسوں کے مطابق مولانا عبد الغفور حیدری کی سر براہی میں قائم کر دہ مرکزی مذاکراتی کمیٹی نے کاپہلااجلاس اسلام آبادمیں ہواجس کے بعد گزشتہ روزمولاناعبدالغفورحیدری کی قیادت میں مذاکراتی وفدنے اسلامی تحریک کے سربراہ علامہ ساجدعلی نقوی سے ملاقات کی جس میں ایم ایم اے بحالی سمیت دیگرامورپرغورکیاگیاجمعیت کے وفدمیں ملک سکندرخان ایڈوکیٹ،مولاناصلاح الدین ایوبی،محمداسلم غوری،علامہ راشدمحمودسومرو،شمس الرحمن شمسی اوراقبال اعوان شامل تھے،مولاناحیدری نے کمیٹی کے اجلاس اورملاقات کی تفصیلات سے قائدجمعیت کوبھی آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

یہ باتیں جے یو آئی کے تر جمان مولانا صلاح الدین ایوبی نے یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہیں،مولاناصلاح الدین ایوبی نے کہاکہ علامہ ساجدنقوی کے ساتھ خوشگوارماحول میں ملاقات ہوئی جس میں ایم ایم اے کی بحالی پراتفاق ہواجبکہ کمیٹی کے سربراہ واراکین آج 22جولائی کولاہورجائیں گے جہاں تین روزقیام کریں گے جماعت اسلامی سمیت دیگرجماعتوں کے قائدین سے ملاقاتیں کریں گے انہوںنے کہاکہ تمام اسلامی جماعتیں اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات کے مطابق قانون سازی پرمتفق ہیں اسلام کے عادلانہ نظام کی راہ میں کوئی رکاوٹ نہیں جے یو آئی اتحاد امت کے لیئے کوشاں ہے اس حوالے سے ماضی کی طرح آج بھی امت کی وحدت کے لیئے مصروف عمل ہے ،مختلف دینی جماعتوں سے جمعیت کے رابطے ہوئے ،مرکزی سیکر ٹر ی جنرل مولانا عبدالغفور حیدری کی سر براہی میں قائم کردہ کمیٹی نے رابطوں کو شیڈول مرتب کر لیا ہے آئندہ ایک دو روز میں جماعت اسلامی کے امیر سنیٹر سراج الحق ،جمعیت اہل حدیث کے سر براہ سنیٹر ساجد میرجے یو پی کے راہنماء پیر اعجاز ہاشمی اور دیگر راہنمائوں سے ملا قاتیں ہوں گی، جمعیت کمیٹی میں مولانا گل نصیب خان ،مولانا راشد محمود سومرو ،ملک سکندر خان ایڈووکیٹ ،مفتی عبد الشکور ،مفتی مظہر اسعدی اور دیگر شامل ہیں،انہوںنے کہاکہ دشمن ہمیشہ مسلمانوں کو اپس میں لڑا نے کے لیئے منفی کردار ادا کیا ہے آج بھی پاکستان میں فرقہ واریت کی آگ لگانے کے لیئے دشمن کو شاں ہے لیکن جمعیت نے ایسی ہر سازش کا مقابلہ کیا ہے ،مسلمانوں کے اپس اختلافات کی وجہ سے جہاں مسلمانوں کمزور ہوتے ہیں ہاں دشمن کی سازش کامیاب بھی ہوتی ہے اور مسلمانوں کی کوششوں کو شدید نقصان ہوتے ہیں

متعلقہ عنوان :