وزیراعلیٰ ثناء اللہ خان زہری کی جانب سے نئے اضلاع کا نوٹیفکیشن ایک عظیم تحفہ ہے،ڈپٹی میئر کوئٹہ محمد یونس بلوچ

جمعہ 21 جولائی 2017 23:18

وزیراعلیٰ ثناء اللہ خان زہری کی جانب سے نئے اضلاع کا نوٹیفکیشن ایک ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جولائی2017ء) ڈپٹی میئر کوئٹہ محمد یونس بلوچ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ نواب ثناء اللہ خان زہری کی جانب سے نئے اضلاع کا نوٹیفکیشن ایک عظیم تحفہ ہے شہید سکندر آباد سوراب اور دکی کو ضلع کا درجہ دینا بلوچستان کے پسماندگی کے خاتمے کی جانب ایک اہم قدم ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی کے عہدیداران سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر شاکر محمد حسنی، نسیم اللہ اچکزئی، ارباب اقبال ،حاجی شنوگل خلجی ، جاوید اعوان اور دیگر بھی موجود تھے۔ ڈپٹی میئر نے کہا کہ عرصہ دراز سے شہید سکندر آباد سوراب اور دکی کے عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا کہ ان کو ضلع کا درجہ دیا جائے نواب ثناء للہ خان زہری نے ایک اور وعدے کو پایہ تکمیل تک پہنچاکر حقیقی لیڈر ہونے کا ثبوت دیا ۔ نئے اضلاع کا نوٹیفکیشن عوام کیلئے کسی تحفہ سے کم نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہو زیراعلیٰ نے جب بھی عوام سے کوئی وعدہ کیا یقینی طور پر پایہ تکمیل تک پہنچایا یہی ان کی عوام دوستی کا ثبوت ہے۔ نئے اضلاع کے قیام پر انہوں نے وزیراعلیٰ اور عوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔

متعلقہ عنوان :