چوہدری نثار نواز شریف کے خلاف نہیں جا سکتے وہ سیاست چھوڑ سکتے ہیں باغی گروپ نہیں بنا سکتے،خورشید شاہ

جمعہ 21 جولائی 2017 23:18

چوہدری نثار  نواز شریف کے خلاف نہیں جا سکتے وہ سیاست چھوڑ سکتے ہیں باغی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جولائی2017ء) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ چوہدری نثار علی خان نواز شریف کے خلاف نہیں جا سکتے وہ سیاست چھوڑ سکتے یں مگر باغی گروپ نہیں بنا سکتے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار کو جانتا ہوں وہ کبھی بھی نواز شریف کے خلاف نہیں جا سکتے۔ پانامہ کیس کی صورتحال میں چوہدری نثار علی خان کا فیصلہ درست تھا۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار کے باغی گروپ بنانے کی خبروں میں صداقت نہیں ہو سکتی۔ نثار علی خان سیاست چھوڑ دے گا مگر باغی گروپ نہیں بنا سکتا۔ چوہدری نثار کو باغی گروپ بنانا ہوتا تو مشرف کے دور میں بنا سکتے تھے۔