چوہدری نثار علی خان کے قریبی ذرائع کے حوالے سے چلائی جانے والی خبریں درست نہیں،وزارت داخلہ

میڈیا سے درخواست ہے وزیر داخلہ کے حوالے سے بلاجواز قیاس آرائیاں نہ کی جائیں،وزیر داخلہ اپنی پریس کانفرنس میں کیا بات کریں گے یہ اسی دن واضح ہوگا، قریبی ذرائع کون ہیں وضاحت کی جائے،ترجمان

جمعہ 21 جولائی 2017 23:16

چوہدری نثار علی خان کے قریبی ذرائع کے حوالے سے چلائی جانے والی خبریں ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2017ء) وزرت داخلہ نے کہاہے کہ چوہدری نثار علی خان کے قریبی ذرائع کے حوالے سے چلائی جانے والی خبریں درست نہیں۔

(جاری ہے)

وزارت داخلہ کی طرف سے جاری ایک بیان کے مطابق کہاگیاکہ میڈیا سے دوبارہ درخواست ہے کہ وزیر داخلہ کے حوالے سے بلاجواز قیاس آرائیاں نہ کی جائیں ۔بیان کے مطابق وزیر داخلہ اپنی پریس کانفرنس میں کیا بات کریں گے یہ اسی دن واضح ہوگا۔وزارت داخلہ نے کہاکہ قریبی ذرائع کی نشاندہی کیے بغیر کسی خبر کا چلائے جانا غیر مناسب ہے۔ترجمان وزارت داخلہ نے کہاکہ قریبی ذرائع کون ہیں وضاحت کی جائے۔

متعلقہ عنوان :