این ٹی سی کے علاقائی دفتر کی تعمیر کے منصوبہ میں بے ضابطگیوں کے کیس میں ٹھیکیدار سے 45.877 ملین روپے برآمد کر لئے گئے ہیں، نیب

جمعہ 21 جولائی 2017 23:16

این ٹی سی کے علاقائی دفتر کی تعمیر کے منصوبہ میں بے ضابطگیوں کے کیس ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2017ء) قومی احتساب بیورو (نیب) نے نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن (این ٹی سی) کے علاقائی دفتر لاہور کی عمارت کی تعمیر کے منصوبہ میں بے ضابطگیوں اور قومی خزانہ کو نقصان پہنچانے کے کیس میں 45.877 ملین روپے کی رقم برآمد کر لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق این ٹی سی کے منیجنگ ڈائریکٹر بریگیڈیئر (ر) وقار رشید خان نے تحقیقات کیلئے نیب کو کیس بھجوایا تھا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو یہاں جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق قومی احتساب بیورو کے ڈائریکٹر نے پبلک اکائونٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی (III) کو بتایا کہ کیس کو نمٹا دیا گیا ہے اور 45.877 ملین روپے وصول کر لئے گئے ہیں۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ این ٹی سی کے منیجنگ ڈائریکٹر نے کیس کی بطور احسن پیروی کی اور کامیابی سے نمٹایا جس کا انکشاف 2009-10ء کی آڈٹ رپورٹ میں کیا گیا تھا۔پبلک اکائونٹس کمیٹی کی سب کمیٹی (III) کے کنوینئر نے وقار رشید خان کی کاوشوں کی تعریف کی جس کے نتیجہ میں ٹھیکیدار سے 45.877 ملین روپے برآمد کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :