وزیر اعلی پنجاب کی کراچی کے علاقے کورنگی میں پولیس موبائل پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت

جمعہ 21 جولائی 2017 23:16

وزیر اعلی پنجاب کی کراچی کے علاقے کورنگی میں پولیس موبائل پر فائرنگ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2017ء) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے کراچی کے علاقے کورنگی میں پولیس موبائل پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کی ہے - وزیر اعلی پنجاب نے فائرنگ کے نتیجہ میں تین پولیس اہلکاروں سمیت چار افراد کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے - وزیر اعلی نے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے لواحقین سے دلی ہمدرد ی اور اظہار تعزیت کیا ہے -