Live Updates

عمران خان نے تمام رہنماوں کو بیرون ملک جانے سے روک دیا

رہنماوں کی جانب سے کارکنوں کو احتجاج کی کال دینے کا مشورہ بھی مسترد کر دیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 21 جولائی 2017 21:57

عمران خان نے تمام رہنماوں کو بیرون ملک جانے سے روک دیا
اسلام آباد (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21جولائی 2017ء) عمران خان نے تمام رہنماوں کو بیرون ملک جانے سے روک دیا دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی سربراہی میں پارٹی کی اعلی قیادت کا اہم اجلاس ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں عمران خان نے رہنماوں کی جانب سے کارکنوں کو احتجاج کی کال دینے کا مشورہ مسترد کر دیا۔ عمران خان نے موقف اختیار کیا کہ ایسا کرنے سے سپریم کورٹ پر دباو ڈالنے کا تاثر جائے گا۔ تاہم اگست کے ماہ سے ملک بھر میں جلسوں کے آغاز کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں  عمران خان نے تمام رہنماوں کو پاناما کیس کا فیصلہ آنے سے قبل بیرون ملک نہ جانے کی تلقین بھی کی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :