جڑانوالہ،گیس لیکج کے باعث کچن میں آگ لگنے سے شادی شدہ خاتون جھلس گئی

جمعہ 21 جولائی 2017 23:15

جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جولائی2017ء) گیس لیکج کے باعث کچن میں آگ لگنے سے شادی شدہ خاتون جھلس گئی۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ تھانہ لنڈیانوالہ کے نواحی گائوں 566گ ب کی رہائشی رانی بی بی زوجہ ایوب کچن میں کھانا تیار کر رہی تھی کہ اسی دوران گیس لیکج کے باعث کچن میں آگ بھڑ ک اٹھی جس کی زد میں آکر رانی بی بی بری طرح جھلس گئی جسے طبی امداد کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا مگر تشویشناک حالت کے پیش نظر فیصل آباد ریفر کر دیا گیا جہاں اس کی حالت غیر تسلی بخش بتائی جاتی ہے۔ تاہم پولیس مصروف کارروائی ہے۔

متعلقہ عنوان :