نامعلوم گاڑی نے ذہنی معذور 14سالہ لڑکے کو کچل ڈالا

جمعہ 21 جولائی 2017 23:15

جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جولائی2017ء) نامعلوم گاڑی کے ڈرائیور نے ذہنی معذور 14سالہ لڑکے کو کچل ڈالا ، حادثہ تھانہ لنڈیانوالہ کے علاقہ میں پیش آیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ تھانہ لنڈیانوالہ کے نواحی علاقہ 654/5کا رہائشی 14سالہ محمد اسماعیل جو کہ ذہنی طور پر ابنارمل تھا گزشتہ روز لاہور جڑانوالہ روڈ پر واقعہ ٹھٹھہ کھوکھراں کے قریب جا رہا تھا کہ تیز رفتار نامعلوم گاڑی کے ڈرائیور نے کچل ڈالا جس کے نتیجہ میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ذہنی طور پر ابنارمل اسماعیل دم توڑ گیا۔ حادثہ کا مرتکب ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ اطلاع پر پولیس نے نعش کو تحویل میں لے کر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالہ کر دیا۔ تاہم پولیس مصروف کارروائی ہے۔

متعلقہ عنوان :