اٹک,ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کا سیکرٹر ی بلدیات کو نوٹس جاری

جمعہ 21 جولائی 2017 23:13

اٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جولائی2017ء)لاہورہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس خالد محمود ملک نے چیف آفیسر بلدیہ اٹک آفتاب احمد خان کے تبادلہ پرآفتاب احمد خان کے وکیل معروف قانون دان انصر نواز مرزاکی جانب سے دا ئر کی جا نے والی رٹ پٹیشن پر سیکرٹر ی بلدیات حکومت پنجاب وغیرہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 27جولائی کی تاریخ مقرر کرتے ہوئے پیٹشنرز کی درخواست پر اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب سے پیراوائیزکمنٹس طلب کرلئے ہیں رٹ پٹیشن میں سیکرٹر ی بلدیات حکومت پنجاب ، کمشنر راولپنڈی ڈویژن ،چیئرمین بلدیہ اٹک ناصر محمود شیخ، وائس چیئرمین بلدیہ اٹک طاہر اعوان کو فریق بنایا گیا ہے ۔