پانامہ جے آئی ٹی کی رپورٹ کہیں اور تیار ہوئی یہاں صرف دستخط ہوئے ہیں، رانا ثناء اللہ

خدا کے بعد عوام کی عدالت سب سے بڑی ہے ہمیں فیصلہ کرنا ہے مقدمہ کس فورم پر پیش کریں،نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعہ 21 جولائی 2017 23:13

پانامہ جے آئی ٹی کی رپورٹ کہیں اور تیار ہوئی یہاں صرف دستخط ہوئے ہیں، ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جولائی2017ء) وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے دعوی کیا ہے کہ پانامہ جے آئی ٹی کی رپورٹ کہیں اور تیار ہوئی یہاں صرف دستخط ہوئے ہیں، خدا کے بعد عوام کی عدالت سب سے بڑی ہے ہمیں فیصلہ کرنا ہے کہ مقدمہ کس فورم پر پیش کریں، نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پانامہ ایک سازش ہے نواز شریف کے خلاف جے آئی ٹی نے چارج شیٹ نہیں دی یہ شیٹ دھرناون سے تیار ہو رہی ہے اور آج تک یہ معاملہ چل رہا ہے، جے آئی ٹی کی رپورٹ خود کہہ رہی ہے کہ کیس کو نیب میں بھیج دیں، انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ یہاں تیار نہیں ہوئی رپورٹ کہیں اور سے تیار ہوکر آئی ہے یہاں پر صرف دستخط ہوئے ہیں، ہم نے جے آئی ٹی بننے کے بعد بھی اعتراضات کیے اور رپورٹ پر بھی اعتراضات کیے ہیں، انہوں نے کہا کہ خدا کی عدالت سب سے بڑی ہے، اس کے بعد سب سے بڑی عدالت عوام کی ہے،2018ء میں عوام کی عدالت میں ہم نے جانا ہے ہمیں اب فیصلہ کرنا ہے کہ اپنا مقدمہ کس فورم پر پیش کریں۔

۔

متعلقہ عنوان :