مریم اورنگزیب کی پمز ہسپتا ل میں میڈیا کے ساتھ بد سلوکی کے واقعہ کی شدید مذمت

موجودہ حکومت آزادی اظہار رائے کے بنیادی حق پر کامل یقین رکھتی ہے،وزیرمملکت

جمعہ 21 جولائی 2017 23:11

مریم اورنگزیب کی پمز ہسپتا ل میں میڈیا کے ساتھ بد سلوکی کے واقعہ کی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2017ء) وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے پمز ہسپتا ل میں میڈیا کے ساتھ بد سلوکی کے واقعہ کی شدید مذمت کی۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہاکہ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے اور ایف آئی اے کے حکام سے رپورٹ بھی طلب کی ہے ۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت آزادی اظہار رائے کے بنیادی حق پر کامل یقین رکھتی ہے۔آزادی صحافت پر حملہ خود پر حملہ تصور کرتے ہیں ۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ نہ صرف میڈیا بلکہ ہر شعبہ میں کام کرنے والی خواتین کا احترام ہمیں سب سے مقدم ہے۔

متعلقہ عنوان :