وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کے احاطے سے اغواء ہونیوالے بچے کو بازیاب کرانے پر پولیس آفیسران وجوانوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں شاباش دی ، پولیس کی بہتر وبروقت کارکردگی سے عوام کا اعتماد مزید بحال ہوگا، بیان

جمعہ 21 جولائی 2017 23:08

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کے احاطے سے اغواء ہونیوالے ..
گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جولائی2017ء) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے سکردو ڈی ایچ کیو ہسپتال کے احاطے سے اغواء ہونے والے ڈیڑھ ماہ کے بچے کو بازیاب کرانے پر آئی جی پی گلگت بلتستان، ڈی آئی جی بلتستان، سپیشل برانچ، آئی بی اور سکردو کے پولیس آفیسران اور جوانوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں مغوی بچے کی بازیابی عمل میں لانے پر شاباش دیتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس کی بہتر اور بروقت کارکردگی سے عوام کا اعتماد مزید بحال ہوگا۔

(جاری ہے)

پولیس کی کارکردگی قابل تحسین ہے جن کی بھرپور کوششوں سے بچے کی بازیابی ممکن ہوئی ۔

متعلقہ عنوان :