بونیر،ضلعی اسمبلی بونیر کا اجلاس دوسرے روز بھی جاری پر بجٹ 2017-2018 پاس نہ ہوسکا

جمعہ 21 جولائی 2017 23:08

بونیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جولائی2017ء) ضلعی اسمبلی بونیر کا اجلاس دوسرے روز بھی جاری،بجٹ پاس نہ ہوسکا،اجلاس پیر کے روز تک ملتوی کردیاگیا ،بونیر میں ہائی بریڈ بیج کی وجہ سے ورجینا تمباکو نہ ہونے کی برابر ہے ،پشاور کولالمپور پی آئی اے فلائیٹ دوبارہ شروع کیجائے، پبلک سیفٹی کمیشن جلد بنائی جائے، تحریک التواء پر ناظم رشید خان،عدنا ن باچا کا خطاب ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اسمبلی بونیر کا اجلاس دوسرے روز بھی کنوینر یوسف علی خا ن کی صدارت میں منعقد ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عبید اللہ نے کہاکہ بجٹ میں تمام معزز اراکین کو یکساں فنڈز دیاجائیگا ،کوئی نیاٹیکس نہیں دیاجائیگا ،ضلع ناظم کی جانب سے 3 ارب پچاس کروڑ 35 لاکھ 57 ہزار 603 روپے کا پیش کردہ بجٹ پر بحث کی گئی تاہم بجٹ پاس نہیں کیاگیا اور اجلاس پیر کے روز تک ملتوی کیاگیا ، اسمبلی اراکین نے صوبائی حکومت کی جانب سے ترقیاتی کاموں کی کٹوتی پر عدام اطمینان کا اظہار کیا، بحث میں حصہ لیتے ہوئے کونسل کے ممبران حاجی امیرسلطان ،سردار علی خان ،زرداد خان، حجاب اللہ ،شاہ جہان عرف شاہ جی ،کامران خان،تاج فروش ،سید اختیار باچا ، ولی الرحمان،اپوزیشن لیڈر حاجی صدیق اللہ کہاکہ اس سال ورجینا تمباکو کی تخم کیلئے بیج ہائی بریڈ ہونے سے فصل نہ ہونے کی برابرہے لہٰذا تمباکو کاشتکاران کیلئے فوری پیکج کا اعلان کیاجائے ،پشاور کولالمپور ہفتہ میں فلائیٹ دوبارہ شروع کی جائے تاکہ بونیری عوام کا مسئلہ حلہ ہوسکے ،پبلک سیفٹی کمیشن کی جلد دوبارہ بنانے کا مطالبہ کیا ۔

متعلقہ عنوان :