متوازن وعوام دوست بجٹ پیش کیا ہے ،کسی کو نظر انداز نہیں کیا گیا ،وزیراعلی نے پشاور کیلئے خصوصی گرانٹ کی بھی یقین دہانی کرائی ہے، اقلیتی ممبر اور مخصوص نشستوں کے ممبران کیلئے ایک جیسے فنڈز ہوتے ہیں ،منتخب ممبران کی فنڈز اس لیئے زیادہ ہوتے ہیں کہ انکی ذمہ داریاں بھی زیادہ ہوتی ہیں،ضلع ناظم ارباب عاصم کا خطاب

جمعہ 21 جولائی 2017 23:08

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جولائی2017ء) ضلعی اسمبلی کے بجٹ اجلاس سے ضلع ناظم ارباب عاصم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے متوازن اور عوام دوست بجٹ پیش کیا ہے جس میں کسی کو نظر انداز نہیں کیا گیا وزیراعلی نے پشاور کے لیے خصوصی گرانٹ کی یقین دہانی کرائی ہے ،اقلیتی ممبر اور مخصوص نشستوں کے ممبران کیلئے ایک جیسے فنڈز ہوتے ہیں ،منتخب ممبران کی فنڈز اس لیئے زیادہ ہوتے ہیں کہ انکی ذمہ داریاں بھی زیادہ ہوتی ہیں اور اقلیتی ممبران کے لیے یہ رعایت ہے کہ یہ اُنکا صوابدیدی اختیار ہوتا ہے کہ وہ جہاں چاہے اس کو استعمال کر سکتے ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ضلعی اسمبلی سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ اس بجٹ میں پشاور کے لیے کوئی میگا پراجیکٹ اس لیے نہیں ہے کہ صوبائی حکومت پہلے ہی سے ریپڈبس ٹرانزٹ اور دیگر منصوبوں پر کام کر رہا ہے انہوں نے کہ نمک منڈی میں 30کروڑ کی لاگت سے پارکنگ پلازہ بنائے جائیگا جو ایک سال میں مکمل کیا جائیگا۔جو صوبے کا پہلا پارکنگ پلازہ ہوگا انہوں نے کہا پشاور میں پچھلے سال ہم نے 68کروڑ کے مختلف ترقیاتی سکیم کیی جس میں پشاور کے بڑے اڈے کوہاٹ حاجی کیمپ اور چارسدہ کے اڈے شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :