ہر ضلع کو اس کا حصہ ملے گا ،ترقیاتی حکمت عملی انصاف پر مبنی ہے کوئی نئے ضلع بننے سے اگر وہاں بلدیاتی نمائندے نہ ہوں تووقتی طور پر وہاں کا بلدیاتی فنڈمتعلقہ ارکان اسمبلی اور مقامی انتظامیہ کے توسط سے خرچ کیا جائیگا ، پی ٹی آئی کی حکومت نے کرپشن، ناانصافی، لوٹ مار کی سیاست کو دفن کر دیا ہے ،ایک شفاف سسٹم وضع کیا ہے جس میں کسی بدعنوانی وقانونشکنی کی گنجائش نہیں ،لوکل گورنمنٹ سسٹم میں منتخب یا غیر منتخب جو بھی کرپشن میں ملوث پایا گیا تو اُس کو سسٹم سے نکالنے کیلئے مزید ترامیم لائی جائیں گی ، ہم نے 11 ارب روپے ویلج کونسلوں کو جاری کئے ہیں تو اب ذمہ داریاں بھی بڑھی ہیں ،لوکل گورنمنٹ ایک پلیٹ فارم ہے جہاں سے مستقبل کے بڑے سیاستدان پیدا ہوں گے ،ہم ایسا نہیں کر سکتے کہ عوامی وسائل کو ذاتی مفادات کیلئے استعمال کریں اور کوئی احتساب یا پوچھنے والا بھی نہ ہو

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک اجلاس سے خطاب

جمعہ 21 جولائی 2017 23:08

ہر ضلع کو اس کا حصہ ملے گا ،ترقیاتی حکمت عملی انصاف پر مبنی ہے کوئی نئے ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جولائی2017ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے یقین دلایا ہے کہ ترقیاتی حکمت عملی میں ہر ضلع کو اس کا حصہ ملے گا ترقیاتی حکمت عملی انصاف پر مبنی ہے کوئی نئے ضلع بننے سے اگر وہاں بلدیاتی نمائندے نہ ہوں تووقتی طور پر وہاں کا بلدیاتی فنڈمتعلقہ ارکان اسمبلی اور مقامی انتظامیہ کے توسط سے خرچ کیا جائے گا تا کہ ترقی کا عمل جاری رہے اور وہاں صحت و صفائی اور گلی کوچوں کی تعمیر و مرمت سمیت تمام بلدیاتی اور میونسپل اہداف حاصل کئے جائیں گے ہماری اولین شرط ان فنڈز کا شفاف استعمال ہے پی ٹی آئی کی حکومت نے کرپشن، ناانصافی، لوٹ مار اور مکرو فریب کی سیاست کو دفن کر دیا ہے ایک شفاف سسٹم وضع کیا ہے جس میں کسی بدعنوانی، قانونشکنی اور فرائض سے غفلت برتنے کی گنجائش نہیں لوکل گورنمنٹ سسٹم میں منتخب یا غیر منتخب جو بھی کرپشن میں ملوث پایا گیا اُس کو سسٹم سے نکالنے کیلئے ضرورت پڑنے پر مزید ترامیم لائی جائیں گی کیونکہ ہم نے 11 ارب روپے ویلج کونسلوں کو جاری کئے ہیں تو اب ذمہ داریاں بھی بڑھی ہیں لوکل گورنمنٹ ایک پلیٹ فارم ہے جہاں سے مستقبل کے بڑے سیاستدان پیدا ہوں گے جن کا کردار اور ماضی و حال کھلی کتاب کی طرح روشن ہونا چاہئے ہم ایسا نہیں کر سکتے کہ لوگ ماضی کی طرح سیاست میں انوسٹمنٹ کریں، عوامی وسائل کو ذاتی مفادات کیلئے استعمال کریں اور کوئی احتساب یا پوچھنے والا بھی نہ ہو۔

(جاری ہے)

وہ اپنے دفتر سی ایم سیکرٹریٹ پشاور میں اجلاس سے خطاب کر رہے تھے جس میں سیکرٹری بلدیات اور دیگر متعلقہ حکام کے علاوہ کوہستان سے ارکان صوبائی اسمبلی عبدالحق اور زرگل نے بطور خاص شرکت کی جبکہ بعض دیگر ارکان صوبائی ا سمبلی کی زیرقیادت بلدیاتی نمائندوں کے وفود نے بھی وزیراعلیٰ سے ملاقات کی اور اپنے متعلقہ علاقوں کے مسائل سے انہیں اگاہ کیا پرویز خٹک نے کہا کہ ہم نے عوام سے جو وعدہ کیاوہ پورا کرکے دکھا یا ہے ہم نے مقامی حکومتوں کو جتنے اختیارات اور وسائل دئیے پاکستان کی تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی موجودہ صوبائی حکومت کی طرف سے چار سالوں میں مقامی حکومتوں کو دیئے گئے ترقیاتی فنڈز ایک کھرب روپے سے تجاوز کر چکے ہیں جوپاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہوا دیگر صوبوں نے بلدیاتی نظام کے ساتھ مذاق کیا ہے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے حقیقی معنوں میں اختیارات عوام کو منتقل کیے فنڈ کے استعمال پر سپیشل آڈٹ ہو گا اور غلط استعمال پرسخت کاروائی ہو گی بہترین صفائی یقینی بنانے والے ناظمین کو اضافی فنڈ بھی دیں گے جب حکومت وسائل خرچ کر رہی ہے تو اب صفائی نظر آنی چاہیئے پرویز خٹک نے کہا کہ یہ ملک ہم سب کا ہے ہم نے اس ملک کو تباہی کی طرف جانے سے روکنا ہے بد قسمتی سے مفاد پرست قوتیں اس ملک میں لوٹ مار کیلئے ہر وقت متحرک رہتی ہیںآج بھی مفاد پرست ٹولہ تاک میں بیٹھا ہے کہ کسی طرح اس کا دائو چلے اور لوٹ مار کرے ان لوگوں کو معلوم ہوناچاہیئے کہ اب لوٹ مار ماضی کا حصہ بن چکی ہے جو عوامی وسائل پرڈاکہ ڈالنے کی کوشش کرے گا سسٹم اُسے بھاگنے نہیں دے گا یہ ملک ہمارا ہے اس کی بقاء کیلئے سخت اقدامات اُٹھانے ہوں گے کیونکہ لٹیر وں کو لگا م دیئے بغیر قومی خوشحالی ممکن نہیں اگر باقی دُنیا میں ترقی اور خوشحالی ہے تو اس کی وجہ یہی ہے کہ وہاں ایک پائیدار سسٹم ہے انصاف ہے اور حقدار کو حق ملتا ہے ہمارا وضع کردہ نظام ظلم و زیادتی کے خلاف ہے یہ نظام غریب عوام کیلئے ہے ہم نے اپنے اختیارات اداروں کو دیئے تاکہ وہ ڈیلیور کر سکیں حقدار کو حق ملے ، لوگ میرٹ پر آگے آئیں اور ملک کو چلا سکیں وزیراعلیٰ نے کہاکہ ہم جو تبدیلی لیکر آئے ہیں وہ انصاف کی علمبردار ہے اس میں سفارش، رشوت اور اقرباء پروری کی گنجائش نہیں وزیراعلیٰ نے مقامی نمائندوں سے کہا کہ وہ نگرانی کریں اور دیکھیں کہ ادارے ڈیلیور کررہے ہیں یا نہیںہم نے طریقہ کار وضع کر دیا ہے اب اختیارات پر باز پر س ہو گی نتائج دینا پڑیں گے تمام شعبوں میں ڈیلیور ی نظر آنی چاہیئے پرویز خٹک نے کہا کہ صفائی ہمارے ایمان کا حصہ ہے حکومت صفائی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے ناظمین صفائی پر سو فیصد نتائج دینے کے پابند ہیں صفائی کو دوسرے تمام شعبوں پر ترجیح ہونی چاہیئے گلی کوچوں کو صاف کریں اور گند پھیلانے والوں کے خلاف کاروائی کریںبھاری خرچ کرنے کے باوجود بھی اگر صفائی نہ ہو تو کوئی فائدہ نہیں ویلج اور تحصیل کونسلیں فنڈز کے شفاف استعمال کو یقینی بنائیں یہ عوام کے وسائل ہیں اور اُن کے مسائل کے ازالہ کیلئے خرچ ہونے چاہئیںپرویز خٹک نے نئے ضلع کوہستان لوئر میں انتظامی افسران کی فی الفور تعینات اور 20 کروڑ روپے کی لاگت سے پٹن بازار اڈہ اور دریائے سندھ پر پل کی تعمیر پر کام تیز کرنے کی ہدایت کی وزیراعلیٰ نے کہاکہ ہم نے تھانوں کو وزراء اور سیاستدانوں کی غلا می سے آزاد کر دیا ہے اب غریب سے زیادتی نہیں ہو گی وزیراعلیٰ نے ضلعی حکومتوں پر زور دیا کہ وہ تمام شعبوں میں خدمات کی فراہمی پر نظر رکھیں صوبائی حکومت نے مختلف شعبوں کیلئے فنڈز کی تخصیص اور خر چ کرنے کا فارمولہ دے دیا ہے عمل درآمد یقینی ہونا چاہیئے ضلعی حکومت بازاروں میں مضرصحت اشیاء کی فروخت پر بھی نظر رکھے یہ اُن کی ذمہ داری ہے اب بازاروں میں دو نمبر چیزیں نظر نہیں آنی چاہئیں۔

وزیراعلیٰ نے کہاکہ سی پیک پر ہماری کوششوں کے نتائج سامنے آچکے ہیں۔گلگت کوہستان ، چترال تا چکدرہ روڈ سی پیک میں شامل ہو چکا ہے ۔وفاقی حکومت انڈس ہائی وے کی اپ گریڈیشن کرے گی جبکہ کوہاٹ جند روڈ کو پی ایس ڈی پی میں شامل کیا گیا ہے۔