کراچی ،غیرت کے نام پر لڑکی اور اس کے آشنا کو قتل کر دیا گیا

جمعہ 21 جولائی 2017 22:55

کراچی ،غیرت کے نام پر لڑکی اور اس کے آشنا کو قتل کر دیا گیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جولائی2017ء) غریب کے نام پر باپ اور بھائی نے تیز دھار آلے سے وار کر کے بیٹی کو اس کے آشنا کے ساتھ قتل کر دیا تفصیلات کے مطابق 22سالہ ساجد بہادر اور 20سالہ کلثوم کو آج صبح ناظم آباد کے علاقہ میں غیرت کے نام پر قتل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب باپ اور بھائی نے ساجد کو اپنے گھر پر موجود پایا۔ قتل کرنے کے بعد باپ اور بھائی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :