پشاور،جناح پارک میں تیز ہوائوں کے باعث قومی پرچم پھٹ گیا

جمعہ 21 جولائی 2017 22:54

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جولائی2017ء) جناح پارک میں تیز ہوائوں کے باعث قومی پرچم پھٹ گیا ہے سابق دور میں 35لاکھ روپے مالیت کے بنائے گئے یادگاری قومی پرچم گزشتہ روز تیز ہوائوں کے باعث پھٹ گیا ہے او رنیا پرچم تاحال نہیں لگایا گیا ہے پرانا پرچم خستہ حال ہونے کے باعث پھٹ گیاتھا پشاور کے مختلف تھانہ جات ، سرکاری دفاتروں پرلگے ہو ئے قومی پرچم خستہ حال ہو چکے ہیں جن کی تبدیلی نہیں کی جارہی ہے جناح پارک میں قومی پرچم کی مرمت کے حوالے سے ٹھیکہ ختم ہو چکا ہے اور اب ٹائون ون انتظامیہ اس کی مرمت کے ذمہ دار ہیں اور گزشتہ چوبیس دنوں سے جناح پارک میں قومی یادگار میں قومی پرچم نہیں لگایا گیا ہے

متعلقہ عنوان :