پشاور، خیبر میڈیکل یونیورسٹی کی کل ایٹاانٹری ٹیسٹ کے لیئے ہدایات جاری

جمعہ 21 جولائی 2017 22:52

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جولائی2017ء) خیبر میڈیکل یونیورسٹی پشاور کے زیر انتظام صوبے کے میڈیکل اور ڈینٹل کالجزمیں داخلوں کے لیئے اتوار مورخہ 23جولائی 2017 کومنعقد ہونے والے ایٹاانٹری ٹیسٹ کے لیئے کے ایم یوڈائریکٹریٹ آف اکیڈیمکس اینڈایڈمشن کی جانب سے طلبہ طالبات کی سہولت کی خاطر ہدایات جاری کردی گئیں ہیں۔ ان ہدایات میں کہا گیا ہے کہ ایڈمٹ کارڈ یعنی رول نمبر سلپ کے بغیر کسی بھی امیدوار کوٹیسٹ میں بیٹھنے کی اجازت نہیںدی جائے گی ۔

امیدواران کو ایڈمٹ کارڈز پر تازہ پاسپورٹ سائیز تصویر لازماً چسپاں کرناہوگی۔ ایڈمٹ کارڈ پر تصویر نہ ہونے کی صورت میں امیدواران کو ٹیسٹ سنٹرز میں داخلے کی اجازت نہیںدی جائے گی۔ طلباء وطالبات کوان کے وسیع تر مفاد میں کیلکولیٹر،ہیڈفون، موبائل فون،موبائل گھڑی،لیپ ٹاپ،کتب،زیورات اور دیگر الیکٹرانک اور قیمتی اشیاء ساتھ لانے سے سختی سے منع کیاگیاہے۔

(جاری ہے)

رش سے بچنے اور امتحان میں بروقت شریک ہونے کے لیے امیدواران کو اپنے متعلقہ سنٹرز میں صبح 6بجے پہنچنے کی تاکید کی گئی ہے۔صبح8:30بجے کے بعد ٹیسٹ سنٹرز کے گیٹ بند کر دیئے جائیں گے جس کے بعد کسی بھی امیدوار کو داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔ طلباء وطالبات کو اپنے ہمراہ کلپ بورڈاورسیاہ پوائینٹرلازماً لانے کی ہدایت کے علاوہ والدین کو ٹیسٹ کے دن سڑکوں پرگاڑیاں کھڑی کرنے کے بجائے بچوں کو لانے اور لے جانے کیلئے پک اینڈ ڈراپ کو ترجیح دینے کی اپیل کی گئی ہے ۔

جب کہ امیدواران کو ٹیسٹ کے دن کسی بھی مشکل کی صورت میں پریشان ہونے کی بجائے سٹیج یا پھر انٹری پوائینٹس پرقائم ہیلپنگ ڈیسک پر موجود متعلقہ سٹاف سے رابطہ کرنے کے لیئے کہا گیا ہے ۔ ڈائریکٹریٹ آف اکیڈیمک اور ایڈمشن کی جانب سے سنٹرز اور رول نمبرز کی جاری کی گئی تفصیلات کے مطابقخیبر میڈیکل کالج کرکٹ گرائونڈ بالمقابل ارنم ہسپتال پشاورمیںرول نمبر0001تا 6624 تک امیدواران ٹیسٹ میں شریک ہوں گے جب کہ اسلامیہ کالجیٹ سکول گرائونڈ پشاورمیںرول نمبر6625 تا 18180،ایوب میڈیکل کالج ایبٹ آباد رول نمبر20001 تا 24990، گراسی گرائونڈ سیدوشریف سوات رول نمبر 30001تا36750 اور یونیورسٹی وینسم کالج ڈیرہ اسماعیل خان میںرول نمبر 40001تا43147 امیدواران شریک ہوں گے۔#

متعلقہ عنوان :