ژوب,جمہوری نظام کی مضبوطی کیلئے معاشرے میںووٹر کا کردار اہم ہوتا ہے خواتین کی زیادہ سے زیادہ ووٹ کا اندراج کر ا ہیں,سمیع اللہ کاکڑ

جمعہ 21 جولائی 2017 22:52

ژوب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جولائی2017ء) ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن آفیسر سمیع اللہ کاکڑ نے ژوب پریس کلب کے سامنے ووٹرز اگاہی مہم ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمہوری نظام کی مضبوطی کیلئے معاشرے میںووٹر کا کردار اہم ہوتا ہے خواتین کی زیادہ سے زیادہ ووٹ کا اندراج کرکے انھیں انتخابی عمل میںفعال کردار ادا کا قابل بنایاجاسکتا ہے مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر اجمل اعوان،اے این پی کے رشیدکاکڑجمعیت علماء اسلام کے مفکر اسحاق شاہ نے ووٹرز اگاہی مہم ریلی کی قیادت کی انہوں نے نشاندہی کی کہ ژوب و شیرانی کے اضلاع میں خواتین ووٹرز کی تعداد40فیصد ہے جس کو 50فیصد مرد ووٹرز کے برابر کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ پاکستان میں خواتین کے آبادی 50فیصد سے زیادہ ہے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایت پر اس واک کا مقصدمجموعی ووٹ ٹرن آوٹ بڑھانا ہے مقرین نے اس بات کا اظہار کیا ہے کہ2013کی عام انتخابات میں ووٹ ٹرن آوٹ کی شرع بتدریج بڑھی ہے جو2002میں تقریباً 40فیصدتھی جبکہ2008میں55فیصد اور حالیہ 2013کی انتخابات میں الیکشن شرع 55فیصداجمل اعوان نے اس موقع پر کہا کہ ووٹ کی اہمیت پر عوامی شعور بٹھانے کیلئے معاشرے کے تمام طبقہ فکر کے لوگ اس میں بھر پور کردار ادا کرنا ہے میونسپل کمیٹی سے ژوب پریس کلب تک ریلی نے مارچ کی ۔

متعلقہ عنوان :