Live Updates

عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کا اہم اجلاس ،پانامہ لیکس کیس کی سپریم کورٹ میں تکمیل کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال

آئندہ کی سیاسی حکمت عملی سے جڑے مختلف امور پر بات چیت وزیر اعظم کی جانب سے دی جانے والی دھمکیوں کا مفصل جائزہ لیا گیا ، شیخ رشید احمد کی خصوصی شرکت کرپشن کی تاریک رات ختم ہونے جا رہی ہے،مجھے نیا پاکستان بنتا نظر آ رہا ہے،تحریک انصاف کرپشن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی، عمران خان

جمعہ 21 جولائی 2017 22:47

عمران خان کی زیر صدارت  تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کا اہم اجلاس ،پانامہ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جولائی2017ء) پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کا اہم اجلاس جمعہ کو بنی گالہ میں چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔ اجلاس میں لاہور، کراچی اور اسلام آباد سے قیادت نے شرکت کی۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد اجلاس میں خصوصی طور پر شریک تھے۔ مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری جانے والی خبر کے مطابق اجلاس میں پانامہ لیکس کیس کی سپریم کورٹ میں تکمیل کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میںپانامہ فیصلے کے ممکنہ فیصلے کے خدوخال پر قانونی ماہرین نے چیئرمیں اور پارٹی قیادت کو خصوصی بریفنگ دی۔ اجلاس میں پانامہ کے سیاسی اثرات اور آئندہ کی سیاسی حکمت عملی سے جڑے مختلف امور پر بات چیت کے ساتھ ساتھ وزیر اعظم کی جانب سے دی جانے والی دھمکیوں کا مفصل جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

پارٹی قیادت نے چیئرمین کی سربراہی میں سپریم کورٹ کیخلاف ممکنہ حکومتی شرانگیزی کے امکانات کا جائزہ لیا۔

اجلاس میںوزیر اعظم کے ضد پر مبنی رویے اور اسکے ملکی سیاست، پارلیمان اور جمہوریت پر اثرات کا تجزیہ کیا گیا اور وزیر اعظم اور انکے خاندان کے جرائم کیخلاف قومی اتفاق رائے کے امکانات کا جائزہ بھی لیا گیا۔ اس بات پر اتفاق رائے کا اظہار کیا گیا کہ نواز شریف کے پاس رخصتی کے علاوہ کوئی رستہ باقی نہیں۔وزیر اعظم ازخود منصب خالی کرتے ہیں یا سزا کے بعد عہدہ چھوڑتے ہیں خود انہیں فیصلہ کرنا ہے۔

اجلاس مین اس عزم کا اظہار متفقہ طور پر کیاگیا کہ وزیر اعظم کی جانب سے کسی قسم کے جمہوری، سیاسی و پارلیمانی بحران کھڑا کرنے کی کسی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا نااہلی سے بچنا ناممکن ہے۔ کرپشن کی تاریک رات ختم ہونے کو ہے۔ مجھے نیا پاکستان بنتا نظرآرہا ہے۔ امید ہے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد قوم جشن منائے گی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات