وزیراعظم کی نااہلی کا معاملہ ٹرائل کورٹ جائے گا؟

تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے اپنے بیان میں عندیہ دے دیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 21 جولائی 2017 21:01

وزیراعظم کی نااہلی کا معاملہ ٹرائل کورٹ جائے گا؟
اسلام آباد (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21جولائی 2017ء ) تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے اپنے بیان میں عندیہ دیا ہے کہ وزیراعظم کی نااہلی کا معاملہ ٹرائل کورٹ جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وزیراعظم کیخلاف کرپشن کے الزامات پر مقدمہ چلے گا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے ملک کا پیسہ لوٹ کر بیرون ملک جائیدادیں بنائی ہیں۔

ان سے لوٹ مار کا مکمل حساب لیا جائے گا۔ واضح رہے کہ وزیراعظم کیخلاف کرپشن الزامات پر پہلے ہی سپریم کورٹ میں مقدمہ چل رہا ہے۔ سپریم کورٹ اس کیس کا فیصلہ محفوظ کر چکی ہے۔ ایسے میں نعیم الحق کی جانب سے یہ کہنا کہ وزیراعظم پر مقدمہ چلے گا، بظاہر اس بات کا عندیہ ہے کہ وزیراعظم کی نااہلی کا معاملہ ٹرائل کورٹ منتقل کر دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :