کے فور منصوبے پر کام کو مزید تیز کیا جائے ، اس کے پیکج بی کو بھی فائنل کرکے ایک ہفتہ کے اندر اندر اس کی رپورٹ جمع کرائی جائے، کراچی کے عوام کو کے فور منصوبے کا تحفہ بھی ہم مقررہ وقت میں دیں گے

وزیر بلدیات سندھ جام خان شورو کی K فور منصوبے کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں متعلق حکام کو ہدایت

جمعہ 21 جولائی 2017 22:33

کے فور منصوبے پر کام کو مزید تیز کیا جائے ، اس کے پیکج بی کو بھی فائنل ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جولائی2017ء) وزیر بلدیات سندھ جام خان شورو نے کہا ہے کہ کے فور منصوبے پر کام کو مزید تیز کیا جائے اور اس کے پیکج بی کو بھی فائنل کرکے ایک ہفتہ کے اندر اندر اس کی رپورٹ جمع کرائی جائے، پاکستان پیپلز پارٹی کی موجودہ سندھ حکومت نے عوام سے کئے گئے تمام وعدوں کو اپنے مقررہ وقت میں مکمل کرنے کا عہد کیا ہے اور کراچی میں جاری دیگر ترقیاتی کام بھی تیزی سے مکمل کئے جارہے ہیں، کراچی کے عوام کو کے فور منصوبے کا تحفہ بھی ہم مقررہ وقت میں دیں گے اور جلد ہی اس کے دیگر فیز پر بھی کام شروع کیا جائے گا۔

انہوںنے جمعہ کو اپنے دفتر میں کے فور منصوبے کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کے دوران کیا۔ اجلاس میںایف ڈبلیو او کی جانب سے بریگیڈئیر وسیم بابر، پروجیکٹ کنسلٹنٹ عثمانی اینڈ کمپنی ،مشاورتی کمپنی کے بریگیڈئیر رضوان اللہ سعید، کرن اجمل رشید، کے فور منصوبے کے پروجیکٹ ڈائیریکٹر سلیم صدیقی اور دیگر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں کے فور منصوبے پر جاری کام کے حوالے سے ایف ڈبلیو او اور کے فور منصوبے کے پی ڈی نے وزیر بلدیات کو مکمل پریفنگ دی اور منصوبے پر کام کے رفتار سے آگاہ کیا۔

صوبائی وزیر بلدیات نے کہا کہ منصوبے کو بروقت تکمیل کرنے کی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ اس کی رہ میں کسی قسم کی کوئی رکاوٹ کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور منصوبے پر کام کی رفتار کو مزید تیز کرکے اسے مقررہ وقت میں مکمل کرنے کے لئے تمام وسائل کو بروئے کام لایا جائے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر جام خان شورو کو منصوبے کے پیکج B سے متعلق آگاہی دی گئی، جس پر وزیر بلدیات نے ہدایات دی کہ پیکج B کی مکمل تفصیلات آئندہ ہفتہ تک مکمل کرکے انہیں فراہم کی جائے۔ صوبائی وزیر نے ایف ڈبلیو او کے بریگیڈئیر وسیم بابر اور پروجیکٹ ڈائیریکٹر سلیم صدیقی کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ منصوبے کے دیگر فیز پر بھی اسٹیڈی کا کام اگست تک مکمل کیا جائے اور اس کی حتمی رپورٹ بھی انہیں دی جائے۔

متعلقہ عنوان :