صوبائی حکومت آزادی صحافت پر مکمل یقین رکھتی ہے، نواب ثنا اللہ خان زہری

صحافیوں کو در پیش مسائل کے حل اور انہیں سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان جرنلسٹس ویلفیئرفنڈز کے لیپس ہونیوالے 20 کروڑ روپوں کی دوبارہ اجرا کیلئے سمری تیار کی جائے،بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے وفد سے بات چیت

جمعہ 21 جولائی 2017 22:33

صوبائی حکومت آزادی صحافت پر مکمل یقین رکھتی ہے، نواب ثنا اللہ خان زہری
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2017ء) وزیر اعلی بلوچستان نواب ثنا اللہ خان زہری نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت آزادی صحافت پر مکمل یقین رکھتی ہے صحافیوں کو در پیش مسائل کے حل اور انہیں سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں، صحافی صوبائی حکومت کی جانب سے عوام کی فلاح و بہود اور ترقی و خوشحالی کیلئے کئے جانیوالے اقدامات کو اجاگر کریں یہ بات انہوں نے جمعہ کو بلوچستان یونین آف جرنلسٹس اور کوئٹہ پریس کلب کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جس نے کوئٹہ پریس کلب کے صدر رضا الرحمن اور بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے صدر خلیل احمد کی قیاد ت میں اٴْن سے وزیر اعلی سیکرٹریٹ میں ملاقات کی ،اس موقع پر سیکرٹری خزانہ اکبر حسین درانی، سیکرٹری انفارمیشن عبدالفتح بھنگر، ایس ایم بی ا?ر محمد اقبال کھوسہ، ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشن لعل جان سمیت دیگر بھی موجود تھے، کوئٹہ پریس کلب اور بلوچستان یونین ا?ف جرنلسٹس کے رہنمائوں نے وزیر اعلی کو صحافیوں کو در پیش مسائل جرنلسٹس ویلفیئر فنڈز کے 20کروڑ روپے لیپس ہونے ،جرنلسٹس ہائوسنگ کیلئے اراضی کی الاٹمنٹ میں تاخیر ،کوئٹہ پریس کلب کے سالانہ فنڈز کے اجرا، مختلف اخبارات میں حکومت کی جانب سے مقرر کر دہ کم از کم معاوضے سے بھی کم کی ادائیگی سمیت دیگر مسائل سے آگاہ کیا گیا ،وزیر اعلی نے یقین دلایا کہ صوبائی حکومت صحافیوں کوو در پیش مسائل حل کر رہی ہے انہو ںنے جرنلسٹس ویلفیئرفنڈز کے 20 کروڑ روپے لیپس ہونے پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے، سیکرٹری خزانہ کو ہدایت کی کہ جرنلسٹس ویلفیئرفنڈز کی20 کروڑ روپے جو لیپس ہوئے ہیں کے دوبارہ اجرا کیلئے سمری تیار کی جائے انہوں نے ایس ایم بی آر کو بھی ہدایت کی کہ جرنلسٹس ہائوسنگ سکیم کیلئے اراضی کی جلد الاٹمنٹ کیلئے اقدامات کئے جائیں جس پر ایس ایم بی آر نے پیر تک پیشرفت کی یقین دہانی کرائی ملاقات کے دوران وزیر اعلیٰ نے ڈی جی پی آر کو ہدایت کی کہ صحافیوں کی تنخواہوں سمیت دیگر مسائل کے حل کیلئے فوری طور پر سیکرٹری محنت و افرادی قوت اور ورکنگ جرنلسٹس سے ملاقات کر کے ان کی تجاویز کی روشنی میں رپورٹ تیار کر کے انہیں پیش کی جائیجس پر کوئٹہ پریس کلب اور بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے وفد نے وزیر اعلی کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :