آصف زرداری کی خاتون صحافی کے ساتھ پیش آنیوالے واقعے کی مذمت

جمعہ 21 جولائی 2017 22:30

آصف زرداری کی خاتون صحافی کے ساتھ پیش آنیوالے واقعے کی مذمت
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2017ء) سابق صدر پاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمینٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری نے ٹی چینل 24 کی خاتون رپورٹر صبا بجیر سے وفاقی حکومت کے اہلکاروں کی بدتمیزی اور صحافی عرفان ملک پر تشدد کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میڈیا پر قدغن لگانے کی بجائے حکومت اپنے اعمال درست کرے۔

(جاری ہے)

سابق صدر نے کہا کہ خاتون صحافی سے بدتمیزی انتہائی گری ہوئی حرکت ہے اور صحافیوں کو اپنی پیشہ وارانہ ذمے داریوں سے روکنا اس سوال کو جنم دے رہا ہے کہ آخر میڈیا سے کیا چیز چھپائی جا رہی ہی آصف علی زرداری نے کہا کہ اس طرح کی حرکتیں حکومت کی بوکھلاہٹ کو بے نقاب کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس عمل میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

متعلقہ عنوان :