وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان صوبے کے عوام کے لئے درد دل رکھتے ہیں،سردار عزیز محمد عمرانی

مختصر مدت میں انہوں نے صوبے کے عوام کے بنیادی مسائل حل کے لئے اہم کردار ادا کیا ، رکن مرکزی کونسل مسلم لیگ (ن)

جمعہ 21 جولائی 2017 22:22

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2017ء) مسلم لیگ(ن) کے مرکزی کونسل کے رکن سردار عزیز محمد عمرانی نے کہاہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان صوبے کے عوام کے لئے درد دل رکھتے ہیں انہوںنے مختصر مدت میں جس طرح صوبے کے عوام کے بنیادی مسائل کے حل کے لئے اہم کردار ادا کیا ہے اس کی نظیر ماضی کے ادوار میں نہیں ملتی ہے ،سب سے زیادہ عوام کے بنیادی مسائل پر وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کے دور میں غور و خوض ہوا ، صوبے کے دیگر حصوں کی طرح خضدار میں ہی کروڑوں روپے خرچ ہورہے ہیں ان خیالات کا اظہارا نہوں نے اپنے جار ی کردہ بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

سردار عزیز محمد عمرانی نے کہاکہ وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری اور ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار آغا شکیل احمددرانی کی وجہ سے ضلع خضدار میں بھی عوام کے بنیادی مسائل ہورہے ہیں ، خضدار ہسپتال کو دس کروڑ روپے کی فراہمی اور چھ کروڑ روپے سے قائد اعظم اسپورٹس کمپلیکس کی تعمیر و دیگر مسائل کے حل کے لئے فنڈز کا اجراء بھی ان کی مرہون منت ہیں ۔وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کا دور ہمیشہ یاد رکھاجائیگا اورانہوںنے تاریخی اور اہم کارنامے سرانجام دیئے ۔۔

متعلقہ عنوان :