قانون نافذ کرنے والے اداروں کو نشانہ بنانا شہر کے امن و امان کے خلاف سازش ہے، گورنر سندھ

حکومت اس سازش کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دے گی۔ دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا

جمعہ 21 جولائی 2017 22:21

قانون نافذ کرنے والے اداروں کو نشانہ بنانا شہر کے امن و امان کے خلاف ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2017ء) گورنر سندھ محمد زبیر نے کورنگی میں پولیس موبائل پر حملہ کی مذمت کی ہے۔ گورنر سندھ محمد زبیر نے اپنے جاری بیان میں کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو نشانہ بنانا شہر کے امن و امان کے خلاف سازش ہے۔

(جاری ہے)

حکومت اس سازش کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دے گی۔ دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پولیس نے شہر کے امن کے لئے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔قانون نافذ کرنے والے ادارے کراچی آپریشن کو ہر حال میں منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔

متعلقہ عنوان :