Live Updates

تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کا اہم اجلاس ،پانامہ لیکس کیس کی سپریم کورٹ میں تکمیل کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال

نواز شریف کیساتھ رخصتی کے علاوہ کوئی راستہ باقی نہیں،وزیر اعظم کی جانب سے کسی قسم کے جمہوری، سیاسی و پارلیمانی بحران کھڑا کرنے کی کسی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے،عمران خان

جمعہ 21 جولائی 2017 22:20

تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کا اہم اجلاس ،پانامہ لیکس کیس کی سپریم کورٹ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2017ء) بنی گالہ میں پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کا اہم اجلاس منعقد ہوا ۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں لاہور، کراچی اور اسلام آباد سے قیادت نے شرکت کی۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد اجلاس میں خصوصی طور پر شریک تھے۔ مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری جانے والی خبر کے مطابق اجلاس میں پانامہ لیکس کیس کی سپریم کورٹ میں تکمیل کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میںپانامہ فیصلے کے ممکنہ فیصلے کے خدوخال پر قانونی ماہرین نے چیئرمیں اور پارٹی قیادت کو خصوصی بریفنگ دی۔ اجلاس میں پانامہ کے سیاسی اثرات اور آئندہ کی سیاسی حکمت عملی سے جڑے مختلف امور پر بات چیت کے ساتھ ساتھ وزیر اعظم کی جانب سے دی جانے والی دھمکیوں کا مفصل جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

پارٹی قیادت نے چیئرمین کی سربراہی میں سپریم کورٹ کیخلاف ممکنہ حکومتی شرانگیزی کے امکانات کا جائزہ لیا۔

اجلاس میںوزیر اعظم کے ضد پر مبنی رویے اور اسکے ملکی سیاست، پارلیمان اور جمہوریت پر اثرات کا تجزیہ کیا گیا اور وزیر اعظم اور انکے خاندان کے جرائم کیخلاف قومی اتفاق رائے کے امکانات کا جائزہ بھی لیا گیا۔ اس بات پر اتفاق رائے کا اظہار کیا گیا کہ نواز شریف کے پاس رخصتی کے علاوہ کوئی رستہ باقی نہیں۔وزیر اعظم ازخود منصب خالی کرتے ہیں یا سزا کے بعد عہدہ چھوڑتے ہیں خود انہیں فیصلہ کرنا ہے۔اجلاس مین اس عزم کا اظہار متفقہ طور پر کیاگیا کہ وزیر اعظم کی جانب سے کسی قسم کے جمہوری، سیاسی و پارلیمانی بحران کھڑا کرنے کی کسی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات