Live Updates

مریم نواز کی وجہ سے حکومت کیلئے معاملات خواب ہوئے

وزیراعظم کو استعفیٰ دے دینا چاہیئے: مسلم لیگ ن کے مستعفیٰ وزیر عطا مانیکا

muhammad ali محمد علی جمعہ 21 جولائی 2017 20:52

مریم نواز کی وجہ سے حکومت کیلئے معاملات خواب ہوئے
لاہور (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21جولائی 2017ء ) مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی عطا مانیکا نے وزیراعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے مستعفی صوبائی وزیر عطا مانیکا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مریم نواز کی وجہ سے حکومت کیلئے معاملات خواب ہوئے۔

(جاری ہے)

عطا مانیکا کا کہنا ہے کہ مریم نواز بچی ہے جس کے میڈیا سیل نے حالات خراب کیے۔ جبکہ خواجہ آصف اور سعد رفیق جیسے مشیروں نے وزیراعظم کو مروایا ہے۔ عطا مانیکا نے مطالبہ کیا ہے کہ اب وزیراعظم کو استعفیٰ دے دینا چاہیئے۔ واضح رہے کہ عطا مانیکا نے کچھ روز قبل پنجاب کی وزارت مال سے عہدے سے مسلم لیگ ن کی قیادت سے پیدا ہونے والے اختلافات کے باعث استعفی دے دیا تھا۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات