پشاور ہائی کورٹ ایبٹ آباد بینچ میں زیر سماعت افضل کوہستانی اور اس کے دوساتھیوں کی ضمانت قبل ازگرفتاری مقدمہ کی تاریخ میں توسیع

جمعہ 21 جولائی 2017 21:37

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2017ء) پشاور ہائی کورٹ ایبٹ آباد بینچ میں زیر سماعت افضل کوہستانی اور اس کے دو دیگر ساتھیوں کی ضمانت قبل از گرفتاری مقدمہ کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے۔کوہستان ویڈیو سکینڈل کے دوران منظر عام پر آنے والے افضل کوہستانی کے خلاف تین بچوں کو مکان سمیت جلانے کا مقدمہ درج تھا ۔ جس میں اس نے ضمانت حاصل کر ر کھی تھی۔

(جاری ہے)

تاہم گذشتہ روز مقررہ تاریخ کے دوران چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کی ایبٹ آباد آمد کے پیش نظر مقدمہ کی آئندہ تاریخ دو اگست مقرر کی گئی ہے۔ افضل کوہستانی، اس کے بھائی گل شہزادسمیت کل 6افراد کے خلاف تھانہ پالس کوہستان میں 5جون 2017 کی صبح مقدمہ درج کروایا گیا تھا ۔جس کے مدعی محمد شریف سکنہ بانڈہ گدازنے ملزمان پر 3مکانات، ان سے منسلک مویشی باڑے میں جانور، 4لاکھ روپے نقد اور تین بچوںکو جلائے جانے کا مقدمہ درج کروایا تھا۔ درج ایف آئی آر کے مطابق جلنے والے تین بچوں میں سے ایک بچی حسینہ بی بی کی نعش موقع پر برآمد ہوئی تھی جبکہ دیگر دو بچوں عاصمہ اور عارف کی نعشیں ملبہ میں جل کر ضائع ہوجانے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :