مسلم لیگ (ن)کے رکن قومی اسمبلی بابر نواز نے اسمبلی فلور پر متاثرین تربیلہ ڈیم کے مسائل اٹھا کر حقیقی نمائندہ ہونے کا ثبوت دیا،مشترکہ بیان

جمعہ 21 جولائی 2017 22:18

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2017ء) مسلم لیگ( ن)کے ممبر قومی اسمبلی اور قا ئمہ کمیٹی برا ئے انسا نی حقو ق کے چیئرمین با بر نواز خان نے اسمبلی فلور اور قائمہ کمیٹی میںمتاثرین تر بیلہ کے مسائل اٹھا کر خود کومتاثرین کا حقیقی نمائندہ ثابت کیاہے ۔ملک و قوم کیلئے بے پناہ قربانیوں کے باوجود متاثرین تر بیلہ ڈیم آج بھی مسائل کا شکار ہیں، با بر نواز خان کی جانب سے اس ایشو پر بھر پور نمائندگی کے بعد امید ہے کہ انشااللہ جلد متاثرین تر بیلہ ڈیم کے مسائل بھی ختم ہو جا ئیں گے ۔

ان خیالا ت کا اظہارمحمد نواز تنولی ،احمد عباسی ،سلیمان احمد ،عقیل خان و دیگر متاثرین تر بیلہ ڈیم نے اپنے ایک مشترکہ اخباری بیان میں کیا ۔انہوں نے کہاکہ با بر نواز خان روز اول سے اپنے والد شہید عوام اختر نواز خان کے نقش قدم پر چلتے ہو ئے عوام کی بھر پور خدمت کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

پاکستان کی تاریخ میں پہلی دفعہ ہری پور میں اربوں روپے کے میگا پراجیکٹس پر کام جا ری ہے جن کی تکمیل سے ہری پور کے عوام کی قسمت بد ل جا ئے گی تا ہم اسمبلی فلور اور بعد ازاں گذشتہ روز قائمہ کمیٹی میں واپڈا حکام کو سامنے بٹھا کر متاثرین تربیلہ کے کئی دہائیوں پر مشتمل مسائل پیش کر کے با بر نواز خان نے حق نمائندگی ادا کر دیا ۔

ماضی میں کبھی وفاقی سطح پر متاثرین تربیلہ کیلئے اتنی توانا آواز نہیں اٹھائی گئی۔ با بر نواز خان نے پہلے ہی اپنے شاندار عوامی کارناموں کی بدولت عوام کے دلوں میں گھر کر چکے ہیں تاہم اب متاثرین کیلئے آواز بلند کر کے انہوں نے عوام کے دلوں میں اپنے لئے عزت و تکریم میں مزید اضافہ کردیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :