کرپٹ حکمرانوں کی بادشاہت چند دنوں کی مہمان ہے،سپریم کورٹ کا حتمی فیصلہ پوری قوم تسلیم کرے گی:صاحبزادہ حامد رضا

جمعہ 21 جولائی 2017 22:16

کرپٹ حکمرانوں کی بادشاہت چند دنوں کی مہمان ہے،سپریم کورٹ کا حتمی فیصلہ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جولائی2017ء) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ پاناما زدہ حکمران قانونی، سیاسی اور اخلاقی جنگ ہار چکے ہیں۔ انتخابی اصلاحات پہ حکومتی بل مسترد کرتے ہیں۔ پاناما کیس پہ محفوظ فیصلہ جلد سنایا جانا چائیے تاکہ غیر یقینی صورت حال کا خاتمہ ہو۔ سپریم کورٹ کا حتمی فیصلہ پوری قوم تسلیم کرے گی۔

کرپٹ حکمرانوں کی بادشاہت چند دنوں کی مہمان ہے۔ عدلیہ پہلے بھی کئی ممبران اسمبلی کو 62 , 63 پر پورا نہ اترنے کی بنیاد پر نااہل قرار دے چکی ہے اس لیئے وزیراعظم کی نااہلی نوشتہ دیوار ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے جامعہ علمیہ اچھرہ میں سنی اتحاد کونسل لاہور کے عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ پاناما کیس احتساب کا انجام نہیں آغاز ہے۔

(جاری ہے)

حکمران خاندان کے احتساب کے بعد سب کے کھاتے کھلیں گے اور سیاست میں بڑے پیمانے پر بھل صفائی ہو گی۔ دو نمبر جمہوری حکومتوں نے عوام کو محرومیوںکے سوا کچھ نہیں دیا۔ چیئرمین سنی اتحاد کونسل نے مزید کہا کہ پاناما کیس نے حکمران خاندان کی تیس سالہ لوٹ مار کو بے نقاب کیا ہے۔ اقتدار کو کرپشن کا ذریعہ بنانے والے قومی مجرم ہیں۔ ن لیگ سیاسی جماعت نہیں بلکہ موقع پرستوں کا ٹولہ ہے۔ شریف خاندان نے سیاست میں کرپشن متعارف کروائی۔ قانونی کاروائی کو سازش قرار دینے والے ڈرامہ کر رہے ہیں۔ پاناما کے فیصلے کے بعد ن لیگ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جائے گی۔

متعلقہ عنوان :