پاکستان دشمن سازشوں کے توڑ کے لیئے قومی یکجہتی کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہی: ریاض حسین شاہ

جمعہ 21 جولائی 2017 22:16

پاکستان دشمن سازشوں کے توڑ کے لیئے قومی یکجہتی کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جولائی2017ء) جماعت اہل سنت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلی علامہ پیر سید ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ امت مسلمہ عظمت رفتہ کی بحالی کے لیئے اتحاد اور علم و عمل کا راستہ اختیار کرے۔ وحدت امت کے بغیر عالمگیر غلبہ اسلام کا خواب پورا نہیں ہو سکتا۔ پاکستان دشمن سازشوں کے توڑ کے لیئے قومی یکجہتی کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے۔

پاکستانیت کا شعور اپنانے اور پھیلانے سے ہی تعصبات کا خاتمہ ممکن ہے۔ نفاذ نظام مصطفے حکومت کی آئینی ذمہ داری ہے۔ دین بیزار سیکولر فاشسٹ اسلام اور پاکستان کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں۔ قرآنی ہدایات و تعلیمات پر عمل ہی دنیا و آخرت میں کامیابی کی ضمانت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتفاق مسجد ماڈل ٹاؤن لاہور میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

علامہ پیر سید ریاض حسین شاہ نے مزید کہا کہ عالمی امن کے لیئے اسلام کے پیغام امن کو اپنانا ہو گا۔ صوفیا کی تعلیمات سے انسان دوستی کا درس ملتا ہے۔علامہ سید ریاض حسین شاہ نے کہا کہ امریکہ اور مغرب اسلام کی بڑھتی مقبولیت سے خائف ہیں۔ یورپ میں مسلمانوں کو امتیازی رویوں کا سامنا ہے۔ مسلمان دہشت گردی نہیں بلکہ مسلمانوں کو دہشت گردی کا سامنا ہے۔ جعلی جہادی تنظیمیں اسلام کو بدنام کرنے کے لیئے کھڑی کی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :