چمن میں ایک قبیلے کے دوگروپوں میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاںبحق ایک زخمی ہوگیا

جمعہ 21 جولائی 2017 22:14

چمن /پنجگور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جولائی2017ء) پاک افغان سرحدی شہر چمن میں ایک قبیلے کے دوگروپوں میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاںبحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیاہے ،پنجگور کے علاقے چکول میں گزشتہ ہفتے لاپتہ ہونیوالے 70سالہ شخص کی لاش برآمدکرلی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز چمن کے علاقے کلی میرالزئی میں ایک ہی قبیلے کے دوگروپوں میں تصادم کے نتیجے میں عبدالصادق نامی نوجوان جاںبحق جبکہ سعد اللہ نامی شخص شدیدزخمی ہوگیاہے ،واقعہ کے بعد متعلقہ پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہے ادھر پنجگور میں گزشتہ ہفتے لاپتہ ہونیوالے دازی کے رہائشی واحد بخش کی لاش مل گئی ہے ہسپتال ذرائع کے مطابق جاںبحق ہونیوالے شخص کی موت بھوک اور پیاس سے ہوئی ہے تاہم اس سلسلے میں مزید کارروائی جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :