چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان بھر کے ضلعی عہدیداروں کا اعلان کردیا

جعفرآباد میں 15سالوں سے مرشدوں کی اجاراداری کا ڈراپ سین خلیفہ حاوی ہوگئے،جیالوں کی جانب سے خوشی میں بھنگڑے ڈالے گئے ڈھول کی تھاپ پر جشن بازاروں میں بلاول بھٹو زرداری کے حق میں پی پی جعفرآباد کے رہنمامیر قیصر چانڈیو کی قیادت میں ریلی نکالی گئی

جمعہ 21 جولائی 2017 22:13

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان بھر کے ضلعی عہدیداروں ..
جعفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جولائی2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان بھر کے ضلعی عہدیداروں کا اعلان کردیا جعفرآباد میں 15سالوں سے مرشدوں کی اجاراداری کا ڈراپ سین خلیفہ حاوی ہوگئے جیالوں کی جانب سے خوشی میں بھنگڑے ڈالے گئے ڈھول کی تھاپ پر جشن بازاروں میں بلاول بھٹو زرداری کے حق میں پی پی جعفرآباد کے رہنمامیر قیصر چانڈیو کی قیادت میں ریلی نکالی گئی ان کاکہناتھاکہ اب بلوچستان بھر میں پی پی کا راج ہوگا کارکن ابھی سے انتخابات کی تیاریاں کرلیں بلوچستان کے صدر حاجی علی مدد جتک کی سربراہی میں پی پی مضبوط بن رہی ہے اور آئے روز بلوچستان میں قبائلی معتبرین سیاسی رہنماء پارٹی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں ۔

(جاری ہے)

بی بی زندہ ہے بھٹو زندہ ہے جیئے بلاول بھٹو زرداری کے نام سے ڈیرہ اللہ یار میں ڈھول کی تھاپ پر جیالوں کا رقص نعروں سے شہر کی فضا گونج اٹھی پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے بلوچستان بھر میں ضلعی کابینہ کے عہدیداروں کے ناموں کا اعلان کرکے نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا جعفرآباد میں صدروزیرعلی عمرانی جنرل سیکریٹری گل محمد کھوسہ کو نامزد کردیا گیا ہے جبکہ پندرہ سالوں سے ضلعی قیادت سنبھالنے والے پیروں مرشدوں سید منظور شاہ اور جنرل سیکریٹری عبداللہ شاہ کی چھٹی کردی گئی انہیں عہدوں سے ہٹاکر قیادت خلیفوں کے حوالے کردی گئی ہے سٹی ڈیرہ اللہ یار میں پی پی کے سینئر رہنماء میر قیصر چانڈیو کی قیادت میں پی پی کے جیالوں نے پارٹی کے آفس سے ریلی نکالی کارکنوں نے ڈھول کی تھاپ پر رقص کرکے بھنگڑے بھی ڈالے جیالوں نے ضلعی عہدیداروں کو پھولوں کے ہار پہنائے اور مٹھایوں سے کارکنوں کے منہ میٹھے کیئے ریلی نے شہر بھر کا چکر لگایا ہر طرف بھٹو زندہ ہے بی بی زندہ ہے کہ نعروں سے شہر گونج اٹھا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے قیصر طانڈیو وزیرعلی عمرانی کامریڈ گل کھوسہ غلام محمد کٹوہر ودیگر نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جیالوں کے دل جیت لیئے ہیں اور قیادت سینئر جیالوں کو سونپ دی گئی ہے یہ میرٹ ہے جسکا کارکن جشن منارہے ہیں انکا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری بی بی کے مشن پر گامزن ہے جو نعرہ بھٹو نے غریب عوام کے لیئے روٹی کپڑا اور مکان کا لگایا تھا بلاول بھٹو زرداری اسی مشن کو لیئے آگے بڑھ رہا ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے صدر حاجی علی مدد جتک کی کاوشوں کی بدولت بلوچستان بھر میں معتبرین سیاسی ورکر وڈیرے پی پی میں آئے روز شمولیت اختیار کررہے ہیں اس وقت بلوچستان میں پیپلز پارٹی اولین نمبر کی پارٹی بن کر ابھر رہی ہے جلد ہی کابینہ منتخب کرکے بلاول بھٹو زرداری کو بلوچستان کا دورہ کرنے کی دعوت دیں گے اور آیندہ حکومت پی پی کی ہی ہوگی کارکن نئے انتخابات کے لیئے ابھی سے اپنی تیاریاں مکمل کرلیں ۔