Live Updates

عمران خان کی نااہلی اورغیر ملکی فنڈنگ کیس کی سماعت کیلئے 25 جولائی کا دن مقرر

muhammad ali محمد علی جمعہ 21 جولائی 2017 20:33

عمران خان کی نااہلی اورغیر ملکی فنڈنگ کیس کی سماعت کیلئے 25 جولائی کا ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21جولائی 2017ء) عمران خان کی نااہلی اورغیر ملکی فنڈنگ کیس کی سماعت کیلئے 25 جولائی کا دن مقرر کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ رجسٹرار کی جانب سے عمران خان کو یاد دہانی نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

نوٹس میں عمران خان کو تلقین کی گئی ہے وہ بنی گالہ کی منی ٹریل کے حوالے سے دستاویزات جلد ازا جلد سپریم کورٹ میں جمع کروا دیں۔ جبکہ مران خان کی نااہلی اورغیر ملکی فنڈنگ کیس کی سماعت کا دن مقرر کر دیا گیا ہے۔ کیس کی سماعت 25 جولائی کو ہوگی۔ اس حوالے سے بھی فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے گئے ہیں۔ کیس کی سماعت 3 رکنی ججز کا بینچ کرے گا۔ بینچ کی سربراہی چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کریں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :