وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف جمعہ کی دوپہر اچانک اسلام آباد روانہ ہوگئے

جمعہ 21 جولائی 2017 22:10

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف جمعہ کی دوپہر اچانک اسلام آباد روانہ ہوگئے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جولائی2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف جمعہ کی دوپہر اچانک اسلام آباد روانہ ہوگئے پاکستان مسلم لیگ ن کے ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب اپنے خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد روانہ ہوئے انہوں نے اسلام آباد روانگی کا فیصلہ عین اس وقت کیا جب اسلا م آباد میں سپریم کورٹ آف پاکستان نے پانامہ کیس کی سماعت مکمل کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کر لیا تھا یہ بھی بتایاگیا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف نے فیصلے محفوظ کئے جانے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے بعد اور آئندہ مستقبل کی حکمت عملی کے سلسلے میں بلائے گئے اجلاس میں شرکت کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو خود فون کر کے فوری طور پر اسلام آباد طلب کیا تھا۔