علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پور ٹ پر طیاروں کی کمی اور فنی خرابی کے باعث 32پروازیں متاثرہوئیں

جمعہ 21 جولائی 2017 22:07

علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پور ٹ پر طیاروں کی کمی اور فنی خرابی کے باعث ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جولائی2017ء) علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پور ٹ پر طیاروں کی کمی اور فنی خرابی کے باعث 32پروازیں متاثرہوئیں جن میں سی12 منسوخ جبکہ 20تاخیر کا شکار ہوئیںبتایاگیا ہے کہ پی آئی اے کی مدینہ منورہ سے آنیوالی پرواز پی کی748 اور کراچی سے آنے والی پرواز پی کی312 منسوخ ہوگئی، پی آئی اے کی کراچی سے آنے والی پرواز پی کی316 اورکراچی جانے والی پرواز پی کی317 منسوخ ہوئی پی آئی اے کی کوئٹہ جانے والی پرواز پی کی322اور کوئٹہ سے آنیوالی پرواز پی کے 323 بھی منسوخ ہو گئی، ایئربلیو کی جدہ سے آنے والی پرواز 471منسوخ جبکہ ایئربلیو کی شارجہ جانے والی پرواز412 اور شارجہ سے آنے والی پرواز 413 بھی منسوخ ہوئی ایئربلیو کی کراچی سے آنے والی پرواز404اور کراچی جانے والی پرواز 405منسوخ ہو گیئں جبکہ پی آئی اے کی اسلام آباد جانیوالی پرواز پی کی650 ساڑھے 3 گھنٹے لیٹ،اسلام آباد سے آنیوالی پرواز پی کی651 چار گھنٹے لیٹ پہنچی پی آئی اے،ایئربلیو ،سری لنکن ایئر،قطر ایئر امارات ایئر،اتحاد ایئر،کویت ایئر،ترکش ایئر شاہین ایئر،عمان ایئرکی متعدد پروازیں تاخیر کا شکار۔

متعلقہ عنوان :