سپریم کورٹ کا فیصلہ زیادہ دن محفوظ نہیں رہیگا، نوازشریف نااہل بھی ہونگے اور جیل بھی جائینگے،پاکستانی معاشرہ اب تبدیل ہوچکا ہے جس نقطہ آغاز وزیراعظم کا احتساب ہے،نوازشریف نے قوم سے خطاب کرکے جھوٹ بولا اور عدالت میں یہ نہیں بتایا کہ یہ لوگ ارب پتی کیسے بنے،پاپ کرنے والے پاکستان کو لیڈ نہیں کرسکتے، پاکستان کو ایماندار قیادت کی ضرورت ہے

پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری کی سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات چیت

جمعہ 21 جولائی 2017 22:03

سپریم کورٹ کا فیصلہ زیادہ دن محفوظ نہیں رہیگا، نوازشریف نااہل بھی ہونگے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جولائی2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ زیادہ دن محفوظ نہیں رہیگا، نوازشریف نااہل بھی ہونگے اور جیل بھی جائینگے،پاکستانی معاشرہ اب تبدیل ہوچکا ہے جس نقطہ آغاز وزیراعظم کا احتساب ہے،نوازشریف نے قوم سے خطاب کرکے جھوٹ بولا اور عدالت میں یہ نہیں بتایا کہ یہ لوگ ارب پتی کیسے بنے،پاپ کرنے والے پاکستان کو لیڈ نہیں کرسکتے، پاکستان کو ایماندار قیادت کی ضرورت ہے،آج پاکستان کی تاریخ کا اہم دن ہے۔

وہ جمعہ کو یہاں سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے قوم سے خطاب کرکے جھوٹ بولا اور عدالت میں یہ نہیں بتایا کہ یہ لوگ ارب پتی کیسے بن گئے۔

(جاری ہے)

۔لیکن ان کے ایک ایک روپے کا حساب عدالت اور عوام کے سامنے آچکا ہے۔ ان کا اصل کاروبار صرف کرپشن تھا انہوں نے موٹروے کا کمیشن بیرون ملک منتقل کیا۔ عدالت میں ثابت ہواپاپابھی پاپی،پپوبھی پاپی اور سب پاپی ہیں، پاپ کرنے والے پاکستان کو لیڈ نہیں کرسکتے۔

پاکستان کو چلانے کیلئے ایماندار قیادت کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ نون لیگ کے رہنما عابد شیر علی خود ڈھائی مرلے کے مکان میں رہتے تھے ۔ اب اس قدر امیر کیسے بن گئے۔ شریف فیملی کے بعد اب نون لیگی کرپٹ ٹولے کی باری آئے گی۔ سب کی منزل اب اڈیالہ جیل بنے گی۔…