قانون کے سامنے سب برابر ہوتے ہیں، وزیراعظم صاحب آپکے بچے عزت و احترام کے مالک نہیں ملک کا ہر بچہ عزت و احترام کا حقدار ہے،ان کامشرف دورمیں احتساب نہیں ہواتھاانہوں نے معافی مانگ لی تھی،جب آپ ڈیل کر کے گئے آپ کا احتساب رٴْک گیا، وزیراعظم نے کل جے آئی ٹی کو دھمکیاں دیں،میاں صاحب قدم بڑھانے کی غلطی نہ کرنا

تحریک انصاف کے سینئر رہنما و رکن قومی اسمبلی اسد عمر کی سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات چیت

جمعہ 21 جولائی 2017 22:03

قانون کے سامنے سب برابر ہوتے ہیں، وزیراعظم صاحب آپکے بچے عزت و احترام ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جولائی2017ء) تحریک انصاف کے سینئر رہنما و رکن قومی اسمبلی اسد عمر نے کہاہے کہ قانون کے سامنے سب برابر ہوتے ہیں، وزیراعظم صاحب آپکے بچے عزت و احترام کے مالک نہیں ملک کا ہر بچہ عزت و احترام کا حقدار ہے،ان کامشرف دورمیں احتساب نہیں ہواتھاانہوں نے معافی مانگ لی تھی،جب آپ ڈیل کر کے گئے آپ کا احتساب رٴْک گیا، وزیراعظم نے کل جے آئی ٹی کو دھمکیاں دیں،میاں صاحب قدم بڑھانے کی غلطی نہ کرنا۔

وہ جمعہ کو یہاں سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم صاحب آپکے بچے عزت و احترام کے مالک نہیں ملک کا ہر بچہ عزت و احترام کا حقدار ہے۔ میاں نواز شریف کے خلاف نیب میں 28 کیسز ہیں۔جمہوریت کامطلب ہے کہ ہرشہری قانون کیسامنے برابر ہے،غریب کے بچوں کی تفتیش کے دوران چھترول کی جاتی ہے،پہلی باریہ احتساب کے نرغے میں آئے ہیں،ان کامشرف دورمیں احتساب نہیں ہواتھاانہوں نے معافی مانگ لی تھی،جب آپ ڈیل کر کے گئے آپ کا احتساب رٴْک گیا،پہلی دفعہ کرسی پر بیٹھے شخص کا احتساب ہو رہا ہے۔ وزیراعظم نے کل جے آئی ٹی کو دھمکیاں دیں۔میاں صاحب قدم بڑھانے کی غلطی نہ کرنا ۔…