Live Updates

عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کا اہم اجلاس ،اجلاپانامہ لیکس کیس کی سپریم کورٹ میں تکمیل کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال ،آئندہ کی سیاسی حکمت عملی سے جڑے مختلف امور پر بات چیت ،اجلاس میںس میں شیخ رشید احمد کی خصوصی شرکت

نواز شریف کیساتھ رخصتی کے علاوہ کوئی راستہ باقی نہیںبچا،وزیر اعظم کی جانب سے کسی قسم کے جمہوری، سیاسی و پارلیمانی بحران کھڑا کرنے کی کسی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، تحریک انصاف کے رہنمائو ں کا اتفاق

جمعہ 21 جولائی 2017 22:03

عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کا اہم اجلاس ،اجلاپانامہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جولائی2017ء) سپریم کورٹ میں پانامہ کیس پر مسلم لیگ (ن) کے دلائل مکمل ہونے اور عدالت عظمیٰ کی جانب سے فیصلہ محفوظ ہونے کے حو الے سے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت ان کی رہائش گاہ بنی گالہ پر پارٹی کا اہم اجلاس ہوا جس میں لاہور، کراچی اور اسلام آباد سے قیادت نے شرکت کی۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد اجلاس میں خصوصی طور پر شریک تھے۔ پانامہ لیکس کیس کی سپریم کورٹ میں تکمیل کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال ،آئندہ کی سیاسی حکمت عملی سے جڑے مختلف امور پر بات چیت کی گئی ۔ جمعہ کو مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری اطلاعات کے مطابق اجلاس میں پانامہ لیکس کیس کی سپریم کورٹ میں تکمیل کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میںپانامہ فیصلے کے ممکنہ فیصلے کے خدوخال پر قانونی ماہرین نے چیئرمیں اور پارٹی قیادت کو خصوصی بریفنگ دی۔ اجلاس میں پانامہ کے سیاسی اثرات اور آئندہ کی سیاسی حکمت عملی سے جڑے مختلف امور پر بات چیت کے ساتھ ساتھ وزیر اعظم کی جانب سے دی جانے والی دھمکیوں کا مفصل جائزہ لیا گیا۔ پارٹی قیادت نے چیئرمین کی سربراہی میں سپریم کورٹ کیخلاف ممکنہ حکومتی شرانگیزی کے امکانات کا جائزہ لیا۔

اجلاس میںوزیر اعظم کے ضد پر مبنی رویے اور اسکے ملکی سیاست، پارلیمان اور جمہوریت پر اثرات کا تجزیہ کیا گیا اور وزیر اعظم اور انکے خاندان کے جرائم کیخلاف قومی اتفاق رائے کے امکانات کا جائزہ بھی لیا گیا۔ اس بات پر اتفاق رائے کا اظہار کیا گیا کہ نواز شریف کے پاس رخصتی کے علاوہ کوئی رستہ باقی نہیں۔وزیر اعظم ازخود منصب خالی کرتے ہیں یا سزا کے بعد عہدہ چھوڑتے ہیں خود انہیں فیصلہ کرنا ہے۔اجلاس مین اس عزم کا اظہار متفقہ طور پر کیاگیا کہ وزیر اعظم کی جانب سے کسی قسم کے جمہوری، سیاسی و پارلیمانی بحران کھڑا کرنے کی کسی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ …
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات