ایف بی آ ر سی پیک میں اپنے اہم کردار کو یقینی بنانے کیلئے تفصیلی لائحہ عمل تیار کرے، اس سلسلہ میں کاروبار دوست اور بہترین ڈاکومنٹیشن سسٹم، مانیٹرنگ و عملدرآمد کے ساتھ ساتھ جائزہ کا میکنزم بنایا جائے
و فاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال کا سی پیک کے بارے میں بزنس اینڈ ریسرچ سیمینار سے خطاب
جمعہ 21 جولائی 2017 22:03
(جاری ہے)
وفاقی وزیر نے کہا کہ سی پیک میں کسٹمز کا کردار بہت اہم ہے جو پاکستان کو گلوبل سپلائی چین میں شامل کرنے اور مارکیٹ ضروریات پر مبنی معیشت و صنعت کے فروغ سے متعلق ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو تیزی سے ترقی کرتی ہوئی صنعتوں اور جدید ٹیکنالوجیز سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ملک میں تیزتر شرح نمو اور مجموعی ترقی کا حصول یقینی بنایا جا سکے۔ احسن اقبال نے کہا کہ سی پیک نے پورے خطہ میں نئی مارکیٹوں اور رابطہ کاری کو فروغ دینے کے مواقع فراہم کئے ہیں۔انھوں نے کہا کہ 2013ء میں ایک ایم او یو سے شروع ہونے والا منصوبہ آج دنیا بھر کے اہم ترین منصوبوں میں شامل ہو چکا ہے،چین کے تعاون سے انفراسٹرکچر،توانائی اور گوادرکی ترقی کے اس منصوبے کو عملی جامہ پہنانے میں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔احسن اقبال نے کہا کہ ساہیوال کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کا منصوبہ جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لا کر تیار کیا گیا ہے جو سی پیک کا حصہ ہے۔انھوں نے کہا کہ پاکستان 2025ء تک دنیا کی 25بڑی معیشتوں میں شامل ہو جائے گا۔انھوں نے کہا کہ ہم نے چین کے صنعتی شعبہ میں85 ملین ملاز متوں کے مواقعوں کا حصول یقینی بنانا ہے ورنہ یہ موقع لا?س، کمبوڈیا اور دنیا کے دیگر حصوں کو منتقل ہو جائیں گے۔انھوں نے کہا کہ 4اآٹو موبائل کمپنیوں نے پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہش ظاہر کی ہے جس سے آٹو موبائل کی صنعت میں انقلاب آئے گا جس کے لئے ہمیں پاکستان میں سیاسی استحکام پیدا کرنا ہوگا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف اور چینی وزیر اعظم لی کی چیانگ نے یہ مشترکہ قدم اٹھایا اور ہمیں اسے ترقی کے افق پر لیکر جانا چاہیئے۔انھوں نے ایک آڑٹیکل کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سی پیک کوئی پوشیدہ منصوبہ نہیں بلکہ شفاف اور کھلا منصوبہ ہے۔ اس موقع پر انہوں نے گذشتہ چار سالوں کے دوران موجودہ حکومت کی جانب سے توانائی، معیشت اور انفراسٹرکچر کی ترقی سمیت مختلف شعبوں میں حاصل کی جانے والی کامیابیوں کو بھی اجاگر کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.