پاناما کیس کا فیصلہ سپریم کورٹ کا 3 کی بجائے 5 رکنی بینچ کرے گا

muhammad ali محمد علی جمعہ 21 جولائی 2017 20:21

پاناما کیس کا فیصلہ سپریم کورٹ کا 3 کی بجائے 5 رکنی بینچ کرے گا
اسلام آباد (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21جولائی 2017ء) پاناما کیس کا فیصلہ سپریم کورٹ کا 3 کی بجائے 5 رکنی بینچ کرے گا۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے خصوصی بینچ کی جانب سے پاناما کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا گیا ہے۔ اس حوالے سے چہ مگوئیاں جاری ہیں کہ آیا پاناما کیس کا فیصلہ سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ کرے گا یا 5 رکنی بینچ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان اور معروف قانون دان فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاناما کیس کا فیصلہ سپریم کورٹ کا 3 کی بجائے 5 رکنی بینچ کرے گا۔

چونکہ اس کیس کی سماعت کیلئے سپریم کورٹ کی جانب سے بنایا گیا اصل بینچ 5 ججز پر مشتمل تھا، لہذا اس کیس کا حتمی فیصلہ اب 5 رکنی بینچ کی جانب سے ہی دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ 5 رکنی بینچ کے 2 ججز وزیراعظم کو پہلے ہی نااہل قرار دے چکے ہیں۔ اب اگر باقی تین ججز میں سے ایک بھی جج کی جانب سے وزیراعظم کیخلاف فیصلہ دیا جاتا ہے تو پھر وزیراعظم نااہل قرار دے دیے جائیں گے۔