کراچی، ڈاکٹرعاصم حسین اور دیگر کے خلاف 17ارب روپے کے کرپشن ریفرنس کی سماعت 29جولائی تک ملتوی
جمعہ 21 جولائی 2017 21:39
(جاری ہے)
عدالت کی جانب سے منع کرنے کے باوجود ڈاکٹر عاصم کمرہ عدالت سے باہر چلے گئے۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ جن جن ملزمان کو کہا گیا کہ وہ عدالت میں بیٹھیں لیکن وہ نہیں بیٹھے ۔
ان ملزمان نے مس کنڈیکٹ کیا ہے ان کے خلاف ہائی کورٹ میں ریفرنس بھیجا جائے گا ۔عدالت کی جانب سے اظہار برہمی کے بعد ملزمان واپس کمرہ عدالت میں واپس آگئے۔دوران سماعت ملزم اظہر صدیق کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ملزم پر اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام ہے۔پانامہ کیس میں بھی یہی ہوا کہ بچوں کے نام پر بے نامی اثاثے بنائے گئے ۔پانامہ کیس میں کہا گیا کہ عوامی عہدے کا غلط استعمال کیا گیا۔میرے موکل کے خلاف انکوئری کب دی گئی اسکی تاریخ نہیں لکھی گئی ہے۔19فروری کو تحقیقات کا حکم دیا گیا اور دس دن بعد4 مارچ کو ریفرنس دائر کردیا گیا ۔گواہوں کے بیان انکوئری میں نہیں تفتیش میں ریکارڈ کئے جاتے ہیں لیکن ایک بھی گواہ کا بیان تفتیش میں شامل نہیں نہیں کیا گیا۔اس موقع پر نیب کے وکیل نے کہا کہ ملزم پر فرد جرم عائد کی جائے اس کے بعد متفرق درخواستین سنی جائیں ۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ درخواست پہلی سنی جانی چاہئیں ورنہ انکا مقصد ختم ہوجائے گا۔بعد ازاں احتساب عدالت نے ڈاکٹرعاصم حسین اور دیگر کے خلاف 17ارب روپے کے کرپشن ریفرنس کی سماعت 29جولائی تک ملتوی کردی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
-
بختاوربھٹو بھی مریم نواز کی معترف
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
لاہور میں 50 مقامات پر مفت انٹرنیٹ سروس کا آغاز
-
ملک کو نوجوان نسل سے بڑی توقعات وابستہ ہیں،طالبات وخواتین مستقل مزاجی سے کام کریں گی تو قدم قدم پر کامیابی ان کا مقدر ہو گی،گورنر پنجاب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.