کراچی،وزیراعلی مراد علی شاہ سے کمانڈر سدرن ایئر کمانڈ ایئر وائس مارشل محمد حسیب پراچہ کی ملاقات

ایئر فورس کی تربیتی صلاحیتوں، کارکردگی، جاری صورتحال اور دیگر امور پر تبادلہ خیال

جمعہ 21 جولائی 2017 21:33

کراچی،وزیراعلی مراد علی شاہ سے کمانڈر سدرن ایئر کمانڈ ایئر وائس مارشل ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جولائی2017ء) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے کمانڈر سدرن ایئر کمانڈ ایئر وائس مارشل محمد حسیب پراچہ نے وزیراعلی ہاؤس میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں ایئر فورس کی تربیتی صلاحیتوں، کارکردگی، جاری صورتحال اور دیگر اہمیت کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں پرنسپل سیکریٹری سہیل راجپوت بھی موجود تھے۔ بعدازاں وزیراعلی سندھ نے ایئرفورس کی اہمیت اور کردار کو بھی سراہا۔

متعلقہ عنوان :