سرکاری اداروں میں بھرتی کے عمل میں اعلیٰ معیار اور شفافیت کو یقینی بنا کر ہی مستحق امیدواروں کو آگے لایا جاسکتا ہے ،گورنر بلوچستان محمود خان اچکزئی

بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے چیئرمین اور کمیشن ممبرز تمام امتیازات سے بالاتر ہو کر اپنے فراٰض منصبی کو پوری دیانتداری اور دلچسپی سے انجام دیں، ممبر فیڈرل پبلک سروس کمیشن سے گفتگو

جمعہ 21 جولائی 2017 21:33

سرکاری اداروں میں بھرتی کے عمل میں اعلیٰ معیار اور شفافیت کو یقینی ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جولائی2017ء) گورنر بلوچستان محمودخان اچکزئی نے کہا ہے کہ سرکاری اداروں میں بھرتی کے عمل میں اعلیٰ معیار اور شفافیت کو یقینی بنا کر ہی ذہین ترین اور مستحق امیدواروں کو آگے آنے کو ممکن بنایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے چیئرمین اور کمیشن ممبرز کو ہدایت کی کہ وہ تمام امتیازات سے بالاتر ہو کر اپنے فراٰض منصبی کو پوری دیانتداری اور دلچسپی سے انجام دیں تاکہ کوئی امیدوار بھی کسی قسم کی جانبداری اور امتیاز کا شکار نہ ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پبلک سروس کمیشن جیسے ادارے ذہین اور محنتی طلبہ کیلئے اُمید کی کرن ہیں اس ضمن میں مستحق اور حقدار امیدواروں کو اپنے حق کے حصول کو ممکن بنانا ان کے فرائض منصبی میں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہاؤس کوئٹہ میں جمعہ کے روز بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے چیئرمین جسٹس (ر) مہتہ کیلاش ناتھ کوہلی کی قیادت میں کمیشن ممبرز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر گورنر بلوچستان نے کہا کہ امتحانی نظام میں معیار اورشفافیت کی تسلسل اور آفیسران کی سلیکشن اس انداز میں ہونی چاہیے کہ ذہین اور اہل امیدواروں کو بھی اطمینان ہو کہ ان کی محنت اور قابلیت کا بجا طور پر اعتراف کیا گیا ۔اس طرح قومی اداروں پر لوگوں کا اعتماد بڑھانے کے ساتھ ساتھ قومی یکجہتی کو فروغ ملے گی۔ انہوں نے کمیشن کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ کمیشن کے طریقہ کار اور کار کردگی میں پہلے کے مقابلے میں کافی بہتری آئی ہے تاہم عدل و انصاف پر مبنی معیار کو برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ امتحانی نظام میں مزید بہتری لانے اور آفیسران کی سلیکشن کو مزید شفاف بنانے کیلئے بھر پور اقدامات اٹھائیں۔

انہوں نے کہا کہ صوبے کو قابل آفیسران کی اشد ضرورت ہے۔ اس لئے آفیسران کی سلیکشن کے نظام کو مزید بہتر اور معیاری بنانا لازمی ہے اس سے ہماری مجموعی ترقی پر مثبت اثرات مرتب ہونگے۔ بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے چیئر مین نے کمیشن سے متعلق رپورٹ برائے 2016پیش کی اور گورنر بلوچستان کو کمیشن کو درپیش مسائل و مشکلات سے بھی آگاہ کیا۔

متعلقہ عنوان :