کلی ہاشم خان کے مکینوں کا پانی کی قلت کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

جمعہ 21 جولائی 2017 21:29

دالبندین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جولائی2017ء) دالبندین کے علاقے کلی ہاشم خان کے مکینوں نے پینے کے پانی کی شدید قلت کے خلاف دالبندین پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جس کے دوران شرکاء نے اپنے مطالبات کے حق میں اور ایکسیئن پی ایچ ای کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

(جاری ہے)

مظاہرین سے راشد بلوچ اور سمیع اللہ و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کلی ہاشم خان میں طویل عرصے سے پانی کی سپلائی معطل ہے جس کے سبب علاقہ کربلا بن چکا ہے مقررین کا کہنا تھا کہ مذکورہ صورتحال کے متعلق کئی بار پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے حکام کو یاد دہانی کرائی گئی لیکن مسئلہ جوں کا توں ہے جس کے سبب علاقہ مکین مہنگے داموں ٹینکرز کا پانی خریدنے پر مجبور ہیں جو لوگ یہ سکت نہیں رکھتے وہ دور دراز سے پانی لانے پر مجبور ہیں۔

انہوں نے پینے کے پانی کی سپلائی فوری طور پر بحال کرنے کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ عنوان :