چمن میں مذہبی اسکالرزکیلئیپولیوویکسی نیشن مہم کی آگاہی کے حوالے سے اجلاس

جمعہ 21 جولائی 2017 21:29

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جولائی2017ء)چمن میں مذہبی اسکالرزکے لیے پولیوویکسین اور پولیو مہم کی آگاہی کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جن میں شیخ الحدیث مولانالاجورنے خطاب کیا اور قرآن و حدیث کی روشنی میں ویکسین کی افادیت کے حوالے سے شراکاء کو آگاہ کیا۔ مولانا لاجور افغان شہریوں اور مہاجرین میں کافی اثرورسوخ رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

اجلاس میں علماء کو پولیو ویکسین کے حوالے سے فتویٰ بھی دکھائے گئے جس میں انہوں نے خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ پولیو ویکسین کے حوالے سے علماء اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔اور ان کی مداخلت سے انکاری والدین کو قائل کرنا آسان ہو گا۔ اجلاس ڈپٹی کمشنر قلع عبداللہ قیصر ناصرکے دفترمیںمنعقد ہوا۔جس میں تمام پارٹنرز، ڈی پی سی آرصمد، ڈاکٹر اخترقائمقام ایم ایس ڈی ایچ کیو، اورموبلائزیشن آفیسریونیسف ضیاء، سی بی وی مینیجراور ڈی ایچ او قلع عبداللہ نے شرکت کی۔