اربوں کھربوں روپے کی کرپشن نے پورے نظام کوتلپٹ کردیا ہے‘میاں مقصود احمد

جب تک کرپشن کرنے والے بڑے عناصر کونہیں پکڑاجائے گا کرپشن کاخاتمہ ممکن نہیں‘امیرجماعت اسلامی پنجاب

جمعہ 21 جولائی 2017 21:25

اربوں کھربوں روپے کی کرپشن نے پورے نظام کوتلپٹ کردیا ہے‘میاں مقصود ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2017ء) امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمد نے کہاہے کہ ملک میں کرپشن کا ناسور کینسر سے زیادہ خطرناک بن چکا ہے۔ ہر سال اربوںکھربوں روپے کی کرپشن نے پورے نظام کوتلپٹ کردیا ہے۔گزشتہ حکومتوں کی طرح موجودہ حکومت کے دوراقتدار میں بھی کرپشن کا راج ہے۔اوپر سے لیکر نیچے تک کرپٹ مافیا ملک وقوم کو لوٹنے میں مصروف ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے لاہور میں عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ اب تک اقتدارمیں آنے والی ہر پارٹی کے ارکان نے کرپشن کی بہتی گنگا میں ہاتھ دھوئے ہیں۔ کرپٹ اور لٹیرے سیاستدانوںاور حکمرانوں نے قومی وسائل پر قابض ہو کر قوم کو غربت، مہنگائی اور لوڈ شیڈنگ کے اندھیروں میں دھکیل دیاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ حکمرانوںکی جانب سے پانامالیکس کے معاملے پرشوروغوغا،چور مچائے شور والی بات ہے ۔

کرپشن اور بدعنوانی میں ملوث تمام چھوٹے بڑے مجرموں کوقوم کے سامنے لایاجائے۔انہوں نے کہاکہ ملک میں روزانہ 10سی12ارب روپے کی کرپشن ہورہی ہے۔پانامالیکس میں پاکستان کے حکمران طبقات سے تعلق رکھنے والی اور اہم ترین مناصب پرفائزرہنے والی شخصیات کے نام نمایاں ہیں۔پانامالیکس کے معاملے کومنطقی انجام تک پہنچایاجائے تاکہ عوام کے خون پسینے کی کمائی کولوٹنے والے کیفرکردار تک پہنچ سکیں۔

انہوں نے کہاکہ گزشتہ تین عشروں سے کرپشن کی آکاش بیل پاکستان کی سیاست، سول وملٹری اوربیوروکریسی کواپنے حصار میں لئے ہوئے ہے۔جب تک کرپشن کرنے والے بڑے عناصر کونہیں پکڑاجائے گا نچلی سطح پر کرپشن کاقلع قمع ممکن نہیں۔میاں مقصود احمد نے مزیدکہاکہ کرپشن کامرض چھوت کی طرح پھیل چکا ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ ملک میں احتساب کانظام رائج کرتے ہوئے بلاتفریق کام شروع کیاجائے۔

متعلقہ عنوان :