بھارتی افواج کی ایک بار پھر سیزفائرکی خلاف ورزی ،ْ نمازجمعہ کی تیاری کر نے والے شہریوں پر فائرنگ ،ْ ایک لڑکا شہید ،ْ چار زخمی

پاک فوج کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں تین بھارتی فوجی مارے گئے ،ْ کئی زخمی ،ْ متعدد بھارتی چوکیاں تباہ پاکستانی فوج اپنے بے گناہ شہریوں کیساتھ کھڑی ہے ،ْ بھارتی جارحانہ کارروائی کا موثر جواب دیا جائیگا ،ْ آئی ایس پی آر

جمعہ 21 جولائی 2017 21:23

بھارتی افواج کی ایک بار پھر سیزفائرکی خلاف ورزی ،ْ نمازجمعہ کی تیاری ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2017ء) بھارتی افواج نے ایک بار پھرسیزفائرکی خلاف ورزی کرتے ہوئے جمعہ کی نماز کیلئے تیاری کر نے والے شہریوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک لڑکا شہید اور چار عام شہری زخمی ہوگئے ،ْپاک فوج کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں تین بھارتی فوجی مارے گئے ،ْ کئی زخمی اور متعدد بھارتی چوکیاں تباہ ہوگئیں ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق بھارتی افواج نے لائن آف کنٹرول کے لیپہ سیکٹر میں گھی کوٹ اور منڈل گائوں میں لوگوں پر اس وقت فائرنگ کر دی جب وہ جمعہ کی نماز کی تیاری کررہے تھے ۔ پاکستانی افواج نے موثر جواب دیتے ہوئے تین بھارتی فوجیوں کو ہلاک اور کئی کو زخمی کر دیا ،ْ پاکستانی فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں تین بھارتی پوسٹیں تباہ ہو گئیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستانی فوج اپنے بے گناہ شہریوں کے ساتھ کھڑی ہے اور بھارتی جارحانہ کارروائی کا موثر جواب دیا جائیگا ۔بیان میں کہاگیا کہ بھارت کی افواج کو نقصان کے باوجود انہوںنے جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری رکھی ہیں اورواقعہ ان کی جارحیت کی تازہ مثال ہے ۔